ضلع کلکٹر رام موہن راؤ کا مختلف سرکاری عمارتوں کا معائنہ

نظام آباد ۔ 28 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کلکٹرمسٹر ایم رام موہن رائو نے آج شہر نظام آباد میں حکومت کی جانب سے تعمیر کردہ سرکاری عمارتوں کا جائزہ لیتے ہوئے اسے کارآمد بنانے کیلئے ان عمارتوں کا استعمال ناگزیر قراردیا۔ ضلع کلکٹر نے قلعہ کے علاقہ میں 50لاکھ روپئے سے تعمیر کردہ محکمہ خواتین و اطفال کی عمارت اور 6 کروڑ روپئے سے تعمیر کئے جانے والے اینمل ہسبنڈری کی عمارت کا جائزہ لیا اور مالاپلی میں واقع اُردو میڈیم گرلز جونیئر کالج کا جائزہ لیا اور اُردو میڈیم پرائمری اسکول سارنگ کالج کا بھی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ شہر میں واقع سرکاری عمارتوں کا استعمال کرتے ہوئے کارآمد بنانے اوراس مقصد کو پورا کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر نے اُردو میڈیم مالاپلی اسکول میں طلباء کی حاضری کے بارے میں بھی استفسار کیا اور دوپہر کے کھانے کے بارے میں دریافت کیا اور اساتذہ کی تعداد سے متعلق بھی تفصیلات حاصل کی اس موقع پر آرڈی او ونودکمار، جے ڈی اے ایچ پربھاکر ، آر جے ڈی ڈاکٹر بلیغ احمد ، تحصیلدار سائوتھ پرشانت و دیگر بھی موجود تھے ۔