ضلع کریم نگر کے اسکالر شپ درخواست گذاروں کو اطلاع

کریم نگر۔/4اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی حکومت کے پری میٹرک اسکالر شپ 2014-15کے آن لائن میں فریش و رینول میں درخواست کے تمام طلباء یعنی پہلی جماعت تا دسویں جماعت تک ( سرکاری و خانگی اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کیلئے آن لائن میں اندراج کرواچکے فریش و رینول درخواستوں کی ہارڈ کاپی کو اسکول کے انتظامیہ جانچ کرکے اس کو کورنگ لیٹر کے ساتھ متعلقہ اسنادات منسلک کرکے کلکٹریٹ کامپلکس کے روم نمبر 203 پہلی منزل میں اقلیتی مالیاتی کارپوریشن تلنگانہ ریاست کریم نگر میں داخل کرنے کی آخری تاریخ 9اکٹوبر 2014 ہے۔ لہذا تمام اسکولوں کے ذمہ داران غور کرتے ہوئے وقت مقررہ پر داخل کرنے شیخ محبوب باشاہ ای ڈی میناریٹی نے ایک صحافتی بیان میں خواہش کی۔