ضلع کریم نگر کی ترقی پر اولین توجہ دی جائے

کریم نگر ۔ 2 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ تحریک میں مرکزی حیثیت کا کردار پیش کرنے والے کریم نگر ضلع پر ریاستی حکومت کو اولین توجہ دینا چاہئے ۔ نظام آباد سابق رکن پارلیمنٹ مدھویاشکی نے خواہش کی ۔ وہ یہاں جمعرات کی شام آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ پرنٹ اینڈ الکٹرانک میڈیا سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تعمیری ترقیاتی کاموں میں ہمارا تعاون رہیگا وہ قبل ازیں جو بھی وعدے کئے تھے تیقنات دیئے تھے ہرحال میں پورا کرنے کی کوشش کریں بصورت دیگر ان کی وعدہ خلافی پر سوالات اُٹھائے جائیں گے ۔ ان کی تساہلی غفلت کی نشاندہی کرنا ہماری ذمہ داری ہوگی تلنگانہ ریاست کے قیام کا سہرا اپنے سر رکھنے والوں کو ٹی آر ایس قائدین کو پولاورم سے متعلقہ مسئلہ کے حل کیلئے کانگریس کا تعاون بھی شامل رہا ہے۔کتنا تعجب خیز ہے یہ ایک انتہائی مضحکہ خیز الزام ہے کہ ٹی آر ایس قائدین اپنی عمر اور سمجھ بوجھ سے آگے بڑھ کر بات کرتے ہیں ۔ چھوٹے بڑے کا انہیں لحاظ کرنا چاہئے ۔ تلنگانہ آنے کے بعد بھی نوجوانوں بنکروں کی خودکشی کے واقعات ہورہے ہیں ۔ یہاں کریم نگر سے دو وزراء کی نمائندگی ہورہی ہے اس لئے ضلع کو اولین تویجہ دینا ہوگا ۔ ضلع کے سبھی مسائل کی یکسوئی کی کوشش کرنا چاہئے ۔ تلنگانہ تحریک میں اپنی جان کی قربانی دینے والے طلباء کے خاندانوں کو بھولنا نہیں چاہئے ۔ کنٹراکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء پر لاٹھی چارج شرمناک حرکت ہے ۔ فیس ری امبرسمنٹ کی ادائیگی میں تاخیر پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا ۔ تلنگانہ ریاست میں سبھی کو فائدہ ملنا چاہئے مسلمانوں کو 12 فیصد ریزرویشن کا اعلان دیا جائیگا کہنے کے بعد بھی اب تک اس کی عمل آوری نہیں ہوئی ہیں ۔ سابق ایم پی کریم نگر پونم بھاکر ، سابق میئر ڈی شنکر ، ایس اے محسن ، گنڈے مہیش اور دیگر موجود تھے ۔