ڈی سی ایم ایس کے خصوصی اجلاس میں قرارداد کی منظوری
کریم نگر۔/26ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں ناکافی بارش کے سبب کسانوں کو ناقابل برداشت نقصان ہوچکا ہے۔ مایوس کسان یکے بعد دیگرے خودکشی کررہے ہیں۔ ان حالات میں ضلع کو خشک سالی، قحط زدہ ہونے کا اعلان کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈی سی ایم ایس کے خصوصی اجلاس میں قرارداد منظور کی گئی۔ سنگھم دفتر میں ڈی سی ایم ایس چیرمین ایم سریندر ریڈی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ سنگھم رکن راجیشور راؤ نے ضلع کو خشک سالی سے متاثرہ ہونے کا اعلان کرنے کی قرارداد پیش کرنے پر متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی۔ بعد ازاں چیرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امداد باہمی تعاون کررہے سوسائٹی کے ارکان بھی نقصان میں ہے۔ اس سوسائٹی کو آج انتہائی منافع میں لانے پر سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کی ستائش کی۔ ایس ڈی سی ایم ایس میں برسر خدمت سبھی ملازمین اور عہدیداروں کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی ایم ایس کے اثاثہ جات، جائیداد، اراضیات، عمارتوں کو غیر مجاز قبضہ میں نہ جانے دیا جائے۔ جگتیال، سرسلہ کے دفاتر، عمارتوں کے احاطے کی دیوار تعمیر کی جائے گی۔ تمام ہی اراکین جو سوسائٹی میں شریک ہیں ان کے رائے مشورہ سے ضرورت مند سوسائٹیوں کو جن میں حکومت نے منظوری دی ہے رعایتی قیمت پر تخم سربراہ کئے جائیں گے۔ تمام امداد باہمی سوسائٹیز کے صدور پروٹوکال پر عمل کریں۔ اعزازی ماہانہ معاوضہ سی ایم کے علم میں لاکر اضافہ پر غور و خوض کیا جائے گا۔ کرنٹ کھاتہ کو کم کریں اور عمارتوں کے فنڈ میں اضافہ کریں۔ جے ڈی اے نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی خودکشی کے واقعات کے انسداد کیلئے ہر ممکنہ کوشش کریں۔ منتھنی سنگم چیرمین اننت ریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سنگم کی جانب سے زرعی کھاد کی فروخت کیلئے کے اے او 15روپئے رشوت طلب کی ہے اس کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس اجلاس میں نائب صدر ڈی راجیش ڈائرکٹر کے گوپال ریڈی، ٹی راجیشور راؤ، ایم کوٹیشور راؤ، بی لوکیش کمار، جی پی لال، ٹی دامودھر، لکشمی نارائن، ارجن راؤ، ملیکارجن، مارکفیڈ ڈی ایم چندر شیکھر وغیرہ شریک تھے۔