ضلع کریم نگر میں 65 ہزار دیپم کنکشن کو منظوری

عہدیداروں کو عوامی مسائل حل کرنے ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر ناگیندر کی ہدایت
کریم نگر /12 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع میں 65 ہزار دیپم کنکشن کی منظوری ہوئی ہے ۔ اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر ناگیندرا نے پیر کو ڈائیل یوور کلکٹر پروگرام ضلعی عہدیداران کے ساتھ منعقد کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ اس موقع پر سرسلہ منڈل کے موضع چنتا کانی سے ایک شخص نے کہا کہ اس کی ساس بونداوا کو دیپم کنکشن میں نام ہونے کے باوجود سرپنچ کنکشن نہیں دے رہا ہے شکایت کی ۔ اے جے سی نے کہا کہ ضلع میں 1.20 لاکھ درخواستیں دیپم کنکشن کیلئے موصول ہوئی ہیں جس میں 90 ہزار درخواست گذار کو اہل پایا گیا اور تمام اہل کو دیپم کنکشن دینے کا تیقن دیا۔ النتہ کنٹہ منڈل سکائی پیٹ موضع کے سرپنچ کے بدعنوانی پر جانچ کرنے درخواست کی ۔ جس کے جواب میں ڈیویژنل پنچایت عہدیدار کو جانچ کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت کی ۔ حضور آباد سے خلیل نے کہا کہ جورناپلی میں سروے نمبر 242 ایس آر ایس پی کی جگہ میں کئی سال قبل مکان تعمیر کرچکے ہیں ۔ ایس آر ایس پی کے انجینئیرس نوٹس دے کر خالی کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں ۔ اس کے جواب میں ان پر دباؤ نہ ڈالنے SRSP کے SE کو ہدایت کی ۔ سرکاری احکامات نمبر 58,59 کے مطابق سرکاری اراضیات میں تعمیر کئے گئے مکانوں کی باقاعدگی کی جائے گی ۔ دیگر محکمہ جات کے اراضی میں مکان تعمیر کئے افراد کے دیگر ریگولارائزیشن سے متعلق احکامات نہیں آئے ۔ پداپلی میونسپالٹی کے این ڈی تیواری نے کہا ایلیا تالاب مشن کاکتیہ کے تحت لیں اور محلے میں پانی کے ٹینکرس کے ذریعہ پانی سربراہ کرنے درخواست کی ۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے میونسپل کمشنر کو ہدایت کی ۔ میونسپالسٹیوں میں پینے کے پانی کی قلت کے تدارک کیلئے 2.5 کروڑ روپئے کے تجاویز حکومت کو ارسال کئے گئے ۔ مارکٹ یارڈ میں ترکاری اور گوشت کی فروخت کیلئے علحدہ مارکٹ قائم کرنے کیلئے تجاویز تیار کئے گئے ۔ رامڈگو منڈل سے گوپال راؤ پیٹ MPTC ستیا پرسنا ڈاکٹرس کے ڈپیوٹیشن دو کردئے گئے ۔ ہری پرساد نے کہا کہ منتھنی کمان پور کے درمیان 133 کے وی ٹرانسمیشن لائین گھروں کے اوپر سے ڈال رہے ہیں ۔ شکایت کی جس میں مالک مکان سے اجازت کے بغیر یہ کام انجام دیا جارہا ہے ۔ کہنے پر جواب میں کہا کہ ایس سی ٹرانسکو ، آر ڈی اوز میٹنگ رکھ کر اس کی یکسوئی کریں ۔ کریم نگر منڈل ورشیڈ موضع کے ولیج سکریٹری تساہلی کے برتاؤ کر رہے ہیں ۔ موضع میں صفائی کیلئے اقدامات نہیں کر رہے ہیں ۔ اس کے جواب میں AJC نے DPO کو کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔ اس طرح اس پروگرام میں 12کالس موصول ہوئے ۔ اس کی عہدیداران کو یکسوئی کیلئے ہدایت کی گئی ۔ اس پروگرام میں ڈی آر او پی ڈی ، ڈی آر ڈی اے و دیگر نے شرکت کی ۔