ضلع کریم نگر میں 16.83 کروڑ زرعی قرض معاف

کریم نگر 8ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عام چناو سے قبل کے سی آر ریاستی وزیر اعلی تلنگانہ نے انتخابی منشور میں کسانوں کے قرض کی معافی کے تحت اقتدار میں آتے ہی پہلی دستخط کا وعدہ کیا تھا ۔ احتجاجی پروگراموں مسلسل تنقیدوں کا سامنا کرنے تقریبا سبھی سیاسی پارٹیوں کی جانب سے مسلسل سخت احتجاج پر قرض معافی کیلئے کچھ شرائط کے ساتھ کسانوں کی تفصیلات جمع کرنے کا حکم دیئے جانے پر ضلع کریم نگر میں اس اسکیم کے تحت 1683 کروڑ 4 لاکھ 11ہزار 673 روپئے کے قرضہ کی معافی کیلئے جملہ 381105 تین لاکھ 81 ہزار ایک سو پانچ کسانوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے پچھلے 15 دنوں سے یہ چھان بین تنقیح کا کام چل رہا ہے چنانچہ جمعہ کی شام تک تقریبا اس کی قطعی فہرست مرتب کرلی گئی بینک عہدیداروں کی جانب سے دیئے گئے قرض سے متعلق حکومت کی جانب سے مرتب کردہ قاعدہ قانون کے مطابق زرعی ضروریات کے لئے دیئے گئے قرض کا منڈل واری تعطیل تیار کی گئی اس فہرست پر منڈل اسپیشل آفیسر کنوینر منڈل تحصیلدار ایم پی ڈی او منڈل زرعی عہدیداروں کے دستخط کئے گئے فہرست کو ضلع زرعی جے سی کی دستخط کیلئے ۔۔۔۔۔۔ کردیا گیاہے اس کی تحقیق تنقیح کے بعد زرعی عہدیدار کے ضلع کلکٹر کے یہںا بھیج دیا جارہا ہے اب کلکٹر یہ معلوماتی فہرست کو حکومت کو بھیج دینے پر حکومت ان اہل شخص شرائط کے مطابق اترنے والے کسانوں کو یکطرفہ سے قرض کی ادائیگی کرے گی ابھی معلوم نہیں ہوپایا ہے حکومت کی جانب سے تاحال اسی سلسلے میں کوئی قطعی بیان یا حکمنامہ نہیں جاری ہوا ہے۔