کریم نگر ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مانا کنڈور انارم موضع کاکنڈ سے ملیا 60 سالہ کسان معمول کے مطابق صبح کھیت کے پاس کام سے دوپہر گھر لوٹ آیا گھر میں داخل ہوتے ہوئے فوت ہوگیا ۔ ورثہ میں بیوی ایک لڑکا ، لڑکی ہے ۔ ایک اور واقع ویملواڑہ سائی نگر میں پیش آیا ۔ سائی نگر کے متوطن عبدالسلیم 56 کی بھی لو لگنے کے بعد رات موت واقع ہوگئی ۔ گھر والوں کی اطلاع کے مطابق چہارشنبہ کو بس کے ذریعہ حیدرآباد سے گھر لوٹے اور مسجد نماز ادائیگی کے لیے جاکر وہیں گر گئے ۔ سلیم گھر نہ لوٹنے پر تلاشی پر ان کی لاش ملی ۔ دھوپ میں سفر سے شاید ان کو لو لگی ہوگی کہا جارہا ہے ۔۔