کریم نگر ۔ 26 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے دو علحدہ علحدہ مقامات ایلاریڈی منڈل موضع گرجنا پلی کے تبانا دیواراج 35 کے 4 ایکر زمین میں دو عدد بورویل اور فصل کیلئے دو لاکھ روپئے قرض حاصل کیا تھا لیکن بورویل میں پانی نہ آنے فصل سوکھ جانے کی وجہ سے لئے ہوئے قرض اور بڑھتے ہوئے سود کی ادائیگی سے پریشان ہوکر پریشانی اور مایوسی کی حالت میں گھر سے باہر نکل گیا۔ 23 کو باہر گیا ہوا دیوراج گھر نہ لوٹنے پر ہرطرف تلاشی کی گئی۔ جمعرات کو گاؤں کی سرحد پر اس کی نعش ایک زرعی باؤلی میں دکھائی دی۔ پوتن پلی منڈل تڑاگنڈہ کے موضع کا متوطن توٹہ ملیا نامی کان کپاس کی کاشتکاری کی تھی لیکن فصل سوکھ گئی۔ فصل کے لئے ہوئے قرض کی اور کوئی صورتحال نہ تھی، مایوس دلبرداشتہ ہوکر کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی۔ اس کی عمر 50 سال بتائی گئی۔ اپنے ہی کھیت میں کیڑے مار زیرہلی دوا پی کر حالت بے ہوشی میں کچھ لوگ دیکھ کر اسے کریم نگر منتقل کیا تھا دوران علاج فوت ہوگیا۔
اسکول اسسٹنٹس کو ترقی کے مواقع
نظام آباد:26؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈی ای او نظام آباد مسٹر سرینواس چاری نے بتایا کہ ضلع کے اُردو میڈیم مدارس میں اسکول اسسٹنٹ کی حیثیت سے خدمت انجام دینے والے اساتذہ کو پوسٹ میٹرک بوائز ہاسٹل برائے اقلیت میں ہاسٹل ویلفیر آفیسر کی حیثیت سے ڈپٹیشن پر تعینات کیلئے موقع فراہم کیا جارہا ہے لہذا خواہشمند اسکول اسسٹنٹ ڈی ای او آفس کے ذریعہ صدر مدرس درخواست گذاری کرنے کی خواہش کی۔ خواہشمند افراد 10؍ اکتوبر تک اپنی درخواستیں روانہ کرسکتے ہیں۔