ضلع کریم نگر میں خود روزگار اسکیم کے مستحقین کا انتخاب

کریم نگر۔/3جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر ضلع میں خود روزگار اسکیم کے تحت مختلف بہبودی محکمہ جات کے ذریعہ مستحقین کے انتخاب کے عمل کو مکمل کرنے انچارج کلکٹر سرفراز احمد نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں بینک عہدیداران، ضلعی عہدیداران، ایم پی ڈی اوز خود روزگار اسکیم کے تحت مالی امداد کے لئے مستحقین کا انتخاب اسکیم کی عمل آوری پر اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت نئے سرکاری بہبودی محکمہ سوشیل ویلفیر گریجن ویلفیر، بی سی ویلفیر، اقلیتی ، معذورین، بہبودی محکمہ جات کے ذریعہ خود روزگار کے تحت مالی امداد منظوری کیلئے حکومت کی ہدایت و اصول کے مطابق مستحقین کے انتخاب کے عمل کو 21جنوری تک مکمل گراؤنڈنگ کریں۔اسکیم کے تحت ایس سی، ایس ٹی مستحقین کو 60فیصد سبسیڈی ، بی سی، میناریٹی ، معذورین کو 50فیصد سبسیڈی رہے گی۔ ایس سی،

ایس ٹی کو 21تا45سال کی عمر تک ، بی سی ، میناریٹی ، معذورین کی عمر کی حد 21تا40سال عمر کے مستحقین کا ہی انتخاب کرنے کا مشورہ دیا۔ جوگینی کو 21تا30سال کی عمر تک کے مستحقین کا انتخاب کرنے، طلباء میں فنی مہارت رکھنے والوں کو قطعیت دیں۔ استفادہ کنندگان 33فیصد خاتون استفادہ کنندگان کا انتخاب کرنے کا مشورہ دیا۔ اس اسکیم کے تحت منتخب ہوئے استفادہ کنندگان آنے والے پانچ سال تک اہل نہیں ہوں گے۔ مستحقین کا انتخاب منڈل سطح کی مانیٹرنگ کمیٹی کرے۔ ضلع انچارج وزیر، تین سماجی خدمت گذار کارکن کا انتخاب کرکے بھیجیں گے۔ منڈل سطح کی مانیٹرنگ کمیٹی مل کر استفادہ کنندگان کے انتخاب میں شریک رہیں گے۔ منتخب استفادہ کنندگان کی فوری اسکیمات کی گراؤنڈنگ کرنے بینکرس سے انچارج کلکٹر نے خواہش کی۔ اس اجلاس میں ڈی آر ڈی اے پراجکٹ ڈائرکٹر جے شنکریا، ضلع پریشد سی ای او وی چکرادھر راؤ، ایس سی کارپوریشن ای ڈی ستیا نارائنا شرما، بی سی کارپوریشن ای ڈی وینکٹیشور راؤ، اقلیتی کارپوریشن ای ڈی محبوب باشاہ، بینک عہدیداران، ایم پی ڈی اوز و دیگر نے شرک