ضلع کریم نگر میں جرائم سے پاک 4مواضعات کی نشاندہی

آج قومی لوک عدالت، 12 ہزار سے زائد مقدمات کی یکسوئی کا نشانہ : ضلع جج
کریم نگر 5 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک بھر میں بروز ہفتہ منظم کئے جارہے قومی دوسرے لوک عدالت پروگرام میں 12 ہزار سے زائد مقدمات کی یکسوئی کا نشانہ مقرر کرلیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ جج وسودیوا راؤ نے یہ بات بتائی۔ سنستھا سکریٹری بالا بھاسکر راؤ کی قیادت میں سہائے سیوا سدن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں فریقین کی مرضی سے لوک عدالت میں مقدمات کی یکسوئی کردی جائے گی۔ طویل مدت سے عدالتوں میں زیرالتواء مقدمات کی یہاں بغیر کوئی فیس کے فوری یکسوئی کردی جارہی ہے۔ لوک عدالت میں ہوئے فیصلوں کی دوبارہ کوئی اپیل سنوائی نہیں ہوتی یہی فیصلہ قطعی اور آخری ہوگا۔ قل ازیں عدالتوں میں ہوئے فیصلے کے بعد تحت کی عدالت کے فیصلہ کو آگے اپیل کردہ مقدمات کو بھی لوک عدالت میں لایا جاکر فوری فیصلہ کردیا جاسکتا ہے۔ اس کی وجہ سے وقت اور خرچ کی بچت ہوگی۔ تاحال لوک عدالت کے ذریعہ 2012 ء میں 10948 اور 2013 ء میں 11543 اور 2014 ء میں جنوری سے سپٹمبر تک 5177 مقدمات کی یکسوئی کی جاکر فیصلے کئے گئے ہیں۔ اس میں کریم نگر میں 3368، جگتیال میں 400 ، حضور آباد میں 185 ، سرسلہ میں 186 ، پداپلی میں 84 ، منتھنی میں 84 ، حسن آباد میں 142 ، میٹ پلی میں 246 ، ویملواڑہ میں 115 ، گوداوری کھنی 253 ، سلطان آباد میں 83 مقدمات کی یکسوئی ہوچکی ہے۔ 2013 ء میں مختلف بینکوں کے 907 مقدمات کی یکسوئی کی جاکر 1.26 کروڑ روپئے کی وصولی کی گئی ہے۔ جاریہ سال 41 لاکھ روپئے کے بقایا جات کی وصولی ہوئی ہے۔ فیملی کورٹ جج وینکٹ کرشنم راجو نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ لوک عدالت میں میاں بیوی کے درمیان تنازعات، ماں باپ، خاندانی وراثت، کریمنل سیول موٹر گاڑیوں کے حادثات، اکسائز ، انشورنس پالیسی وغیرہ دونوں فریقین میں مفاہمت فوری یکسوئی کا موقع مل جاتا ہے اور اس فیصلے کے بعد آگے مزید عدالت میں جانے کا موقع نہیں رہے گا۔ ہائی کورٹ، سپریم کورٹ میں معرض التواء طویل مدت سے چل رہے مقدمات بھی لوک عدالت میں لائے جانے پر فوری یکسوئی کردی جاتی ہے اور یہاں کئے گئے فیصلے کی کوئی اپیل نہیں ہوتی۔ اب اس دوسری قومی لوک عدالت میں 12 ہزار مقدمات کی یکسوئی کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ صحافتی برادری سے رجوع کی جاکر بڑے پیمانے پر تشہیر کریں۔