ضلع کریم نگر میں تحصیلداروں کے تبادلے

کریم نگر ۔ یکم اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلکٹر ضلع کریم نگر نیتو پرساد کے احکامات کے مطابق ضلع کریم نگر میں 9 تحصیلداروں کے تبادلے کردیئے گئے۔ اے ملیشم کا پداپلی سے ایلکاترتی، جی سریتا کا گمبھی راؤ پیٹ سے پداپلی، ڈی رویندر کا سری رام پور سے اے او کلکٹریٹ کریم نگر، این وینو گوپال کا ملہار سے آر ڈی او سرسلہ، ڈی سجاتا کا مستاباد سے سپرنٹنڈنٹ ایس سی کارپوریشن، جی راجو کا اے او آر ڈی او سرسلہ سے کے آر آر سی کلکٹریٹ، بی راجہ گوڑ کا اے او کلکٹریٹ سے اے پی ڈی ڈی آر ڈی اے کریم نگر، کرن کمار کا ڈی اے او پداپلی سے ایس ڈی سی ایل ایم ڈی کالونی اور وی مدن موہن کا کے آر آر سی کلکٹریٹ سے ایس ڈی سی رام گنڈم تبادلہ کردیا گیا۔