حیدرآباد ،14 جولائی (یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ حادثہ پامورو منڈل کے کتہ مدالا کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹھہری ہوئی لاری کو کار نے ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں وجئے واڑہ سے تعلق رکھنے والے ستیہ نارائنا ‘ وینکٹیشور ریڈی اور ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ اس حادثہ میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔