ضلع کاماریڈی میں جرائم کے واقعات میں کمی

فرینڈلی پولیس اور سی سی کیمروں کی تنصیب کے بہتر نتائج‘ایس پی شویتا ریڈی کا انکشاف

کاماریڈی :30؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کاماریڈی کی جانب سے ضلع کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ ایس پی کاماریڈی شویتا ریڈی نے پیش کی ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی شویتا ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سال گذشتہ کے بہ نسبت اس سال ضلع بھر میں جرائم کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ ولیج پولیس ، فرینڈلی پولیس ، سی سی کیمروں کی تنصیب سے بہترین نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ سال 2016 ء میں 4238 جرائم کے واقعات پیش آئے تھے ۔ سال 2017 ء میں 3658 واقعات پیش آئے تو سال 2018 ء میں 3220 واقعات پیش آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم میں کمی واقع ہونے کی اصل وجہ پولیس کی بہترین کارکردگی ہے ’ ضلع پولیس کی جانب سے ہر دیہات میں ایک پولیس عہدیدار کو تعینات کرتے ہوئے دیہات میں ہونے والے واقعات کی تفصیلات حاصل کرنے کے علاوہ عوام میں شعور بیداری کی جا رہی ہے اور دیہاتوں میں شب بسری ، ڈائیل 100 کی شکایت پر اقدامات اور رات دن کام کرتے ہوئے عادی سارقین پر نظر اور مشتبہ افراد کو پابند مچلکہ کے باعث عوام میں جرائم کے متعلق خوف کے باعث کوئی غلط حرکت کرنے سے گریز کرنا خواتین پر ہونے والے واقعات میں بھی گذشتہ سال کی بہ نسبت اس سال کمی واقع ہوئی ہے ۔ شی ٹیم کے ذریعہ کونسلنگ خاندانی اختلافات کی یکسوئی ، بس اسٹانڈ ، مارکٹ ، سنیما ٹاکیز ، بازاروں میں نظر رکھتے ہوئے پولیس کی جانب سے اقدامات کیا جارہا ہے ۔ سڑک حادثات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے کاماریڈی مستقر کے پولیس اسٹیشن کو ماڈل پولیس اسٹیشن کی حیثیت سے قرار دیتے ہوئے عملہ کو جدید ٹکنالوجی کے تحت تربیت فراہم کی جارہی ہے اور یکم ؍ جنوری سے ای چالان نافذ کیا جارہا ہے اور عوام میں شعور بیداری کی جارہی ہے ۔ ضلع بھر میں بہترین خدمت انجام دینے والے 387 عہدیداروں کو ریوارڈ دیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی کاماریڈی و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔ بعدازاں ضلع ایس پی نے کاماریڈی میںمدان پلی ، ہریجن
واڑہ کے علاقہ میں کارڈن سرچ بھی انجام دیا ۔