محبوب نگر۔/23اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر کے 9ویں ضلع پریشد کی اسٹانڈنگ کمیٹیوں کا متفقہ طور پر انتخاب عمل میں آیا۔ جمعہ کے دن ضلع پریشد کی جنرل باڈی میٹنگ بنڈاری بھاسکر ضلع پریشد چیرمین کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اسٹانڈنگ کمیٹیوں کا انتخاب ہی اس اجلاس کا خصوصی ایجنڈہ تھا۔ برسر اقتدار اور اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں نے طئے کیا کہ انتخاب متفقہ ہو۔ چنانچہ مقامی ٹی آر ایس ایم ایل اے وی سرینواس گوڑ نے اپوزیشن کے جی چناریڈی ایم ایل اے ونپرتی، سمپت کمار ایم ایل اے عالمپور سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹیوں کے متفقہ انتخاب کی راہ ہموار کی۔ ضلع پریشد کے تحت 7اسٹانڈنگ کمیٹیوں کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس کی تفصیلات اس طرح ہیں۔ (1) پلاننگ وفینانس لیول کمیٹی کے چیرمین بی بھاسکر زیڈ پی چیرمین جبکہ ارکان وی سرینواس گوڑ ایم ایل اے، جی بالراج ایم ایل اے، زیڈ پی ٹی سیز ایم ہنمنتو، روی، رامن گوڑ، ہیماوتی، ویداوتی، سوریہ بابو گوڑ، وینکٹماں للتیماں، انسویماں، ٹی چندراوتی، سری ہری، لکشمی کانت ریڈی(2)دیہی ترقیاتی کمیٹی چیرمین بی بھاسکر، ارکان اے پی جتیندر ریڈی ایم پی، زیڈ پی ٹی سیز چندرا مولی، شیاملا، ایم نارائنماں، روی، ہری پرساد، دھرما، رمیش گوڑ، پھوناکل محمود، سری دیوی، بھکتی رام، (3)شعبہ زراعت: چیرمین نوین کمار ریڈی وائس چیرمین ضلع پریشد، ارکان جی چناریڈی ایم ایل اے، ریونت ریڈی ایم ایل اے، ڈی کے ارونا ایم ایل اے، زیڈ پی ٹی سیز، وینکٹیا، لکشمی، نرسماں، سوریہ پرکاش ریڈی، سریتا، ارونا، اے وینکٹیا، پدما، نرسمہلو (4)تعلیمی و طبی خدمات کمیٹی چیرمین بی بھاسکر، ارکان ناگم جناردھن ریڈی ایم ایل اے، زیڈ پی ٹی سیز اندرا دیوی، وینوگوپال کرشنا، جمولنگم، بابو، کویتماں، بالکشٹنا، محمد غوث (5) خواتین بہبود کمیٹی چیرمین پدمماں، ارکان نندی یلیا ایم پی ناگرکرنول، جگدیشور ریڈی، ناگیشور ایم ایل سیز، رام موہن ریڈی ایم ایل اے، ارکان سورنا ، جیہ پردا، انیتا، مینما، سروپا(6) سوشیل ویلفیر انورادھا چیرمین، ارکان سمپت کمار ایم ایل اے، زیڈ پی ٹی سیز وینکٹماں، بھیموڈو، جیوتی ریڈی، نرسنگ راؤ، لکشمی، اشوک ریڈی، راجندر ریڈی، پاروتماں (7) تعمیراتی کام، چیرمین بنڈاری بھاسکر، ارکان آلا وینکٹیشورریڈی ایم ایل اے، لکشما ریڈی ایم ایل اے، انجیا یادو ایم ایل اے، زیڈ پی ٹی سیز، بوکا ریڈی، پربھاکر ریڈی، نریندر ریڈی، وینکٹیشورما، ارونادیوی، پرکاش، رام کرشنا ریڈی، راجیشورریڈی اور جی ہریتا کا متفقہ طور پر انتخاب عمل میں آیا۔ اس موقع پر بی بھاسکر چیرمین ضلع پریشد نے نئی اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے انتخاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر تمام ترقیاتی کاموں کیلئے متحد ہوجائیں۔