ضلع پریشد اسکول رام گنڈم کے طلباء میں بس پاس کی تقسیم

گوداوری کھنی /26 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راماگنڈم کے رورل منڈل انترگاؤں کے موضع پوٹیال میں ضلع پریشد ہائی اسکول کے طلباء و طالبات میں آر ٹی سی بس پاس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ ضلع پداپلی کے ترقیاتی فورم کے صدر ایم شنکر گوڑ کے زیر اہتمام منعقد پروگرام میں آر ٹی سی انتظامیہ کی جانب سے تمام ہائی اسکول کے طلباء کو مفت بس پاس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس پروگرام میں انچارج ایم ای او دانیال آر ٹی سی کے عہدیدار راجیش ، اسکول کے پرنسپال کانتیار موضع کے ٹی آر ایس اراکین اور دیگر موجود تھے ۔