آتماکور 26 ؍ مارچ ( راست) ونپرتی ضلع سطح کو ہر پیر کو منعقد ہونے والا پرجاوانی (عوامی دربار) پروگرام آتماکور منڈل پریشد کے کانفرنس ہال میں ہوگا جو صبح 10.00بجے سے 1:00 بجے دن تک ہوگا جس میں ضلع کلکٹر شویتا ماہنتی اور ضلع سطح کے عہدیداران بھی شرکت کریں گے ۔ اسی لئے 27 ؍ مارچ یعنی پیر کے دن کا پرجاوانی پروگرام ونپرتی میں نہیں بلکہ آتماکور میں منعقد ہوگا ۔ اس تعلق سے تمام سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں۔ اس کی اطلاع آتماکور کے تحصیلدار کے آر موہن نے دی ۔