قواعد پر عمل کرنے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو ضلع کلکٹر کی ہدایت
ونپرتی۔/8فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم ایل سی انتخابات کے پیش نطر تمام اصول و ضوابط پر کاربند رہنے ضلع کلکٹر ونپرتی شیویتا مہنتی اور ایس پی روہنیپریہ درشنی نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو ہدایت دی۔ ایم ایل سی انتخابات کے پیش نظر ایک جائزہ جائزہ اجلاس آر ڈی او دفتر میں منعقد ہوا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور تمام سرکاری محکموں کے عہدیدار شریک تھے۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کوڈ ضلع ونپرتی میں نافذ ہوا ہے۔ ضلع ونپرتی کے 6منڈلوں میں 692 رائے دہندگان موجود ہیں لیکن الیکشن کوڈ تمام ضلع بھر میں نافذ ہونے کا اعلان کیا۔ عوامی نمائندوں کو کسی قسم کا جلسہ و جلوس اور اجلاس منعقد نہیں کرنا چاہیئے۔ وزراء اور کسی بھی عوامی نمائندے سے ملاقات نہیں کرنا ہوگا۔ اس طرح کوئی بھی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کوڈ کی نگرانی کیلئے ماڈل کوڈ کے ٹیمس ویڈیو گرافر، ایم سی ایم سی ٹیمس تشکیل دیئے جائیں گے۔ دیگر انتخابات کی طرح اس انتخابات میں بھی 48گھنٹے پہلے انتخابی مہم کو ختم کرنا ہوگا۔ 13 فبروری کو اعلامیہ جاری ہوگا۔20فبروری تک پرچہ نامزدگی کی وصولی،21تاریخ کو پرچہ نامزدگیوں کی جانچ، 23 تاریخ کو انتخابی میدان میں حصہ نہ لینے والوں کا اخراج اور 9مارچ کو انتخابات ہوں گے۔ 15مارچ کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ پولنگ کے اوقات صبح 8بجے تا شام 4 بجے تک رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کوڈ کے پیش نظر ابھی تک منظور شدہ ترقیاتی کاموں کو جاری رکھا جاسکتا ہے لیکن نئے کاموں کی منظوری نہ دی جائے گی۔ ایس پی روہنی پریہ درشنی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جلسہ کیلئے 48 گھنٹے پہلے اجازت لینا ضروری ہوگا۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی قائد شنکر پرساد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے موقع پر ہر ایک کو اصول و ضوابط پر پابندی کرنا ہوگا۔ اس موقع پر ڈی آر او چندرا موہن، جوائنٹ کلکٹر نرنجن ، ڈی ایس پی چنیا اور تمام محکموں کے عہدیدار و تمام پارٹیوں کے قائدین موجود تھے۔