ضلع ورنگل کی تعمیر و ترقی کا منصوبہ

ورنگل ۔ /27 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاست میں حیدرآباد کے بعد ضلع ورنگل میں زیادہ ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کیلئے سرکاری اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے ، مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے کئی ایک پراجکٹ کی منظوری متوقع ہے جس کیلئے ہزاروں ایکڑ اراضی کی ضرورت ہے ۔ نئے سروے کے مطابق حکومت کے پاس غیرکاشت اراضی 31 ہزار 334 ایکڑ موجود ہے ۔ پہلے سروے میں عہدیدار صحیح طور پر اراضی کی نشاندہی نہیں کرپائے ۔ بعد ازاں کلکٹر کی دلچسپی کے بعد بارش ہونے کے باوجود جن اراضی پر کاشت نہیں کی جاسکتی حکومت کے پاس اس وقت 31 ہزار 334 ایکڑ اراضی ورنگل کے پانچ بڑے منڈل جات میں موجود ہے ۔ ورنگل نرسم پیٹ ، محبوب آباد ، جنگاؤں ، ملگ منڈل جانب میں اس اراضی کی نشاندہی کی گئی ۔ حیدرآباد کے بعد ورنگل کے قریب رہنے اور یہاں پر اراضی کی موجودگی سے زیادہ سے زیادہ پراجکٹ قائم کرنے کا امکان ہے ، ورنگل میں کوئلہ کی کافی مقدار موجود ہے ۔ ورنگل میں ایک اور برقی پلانٹ قائم کرنے کے تعلق سے جائزہ لیا جارہا ہے ۔ جس کیلئے اراضی کی نشاندہی بھی کی گئی ہے ۔ مرکزی حکومت سے قاضی پیٹ علاقہ میں ریلوے کوچ فیکٹری کے قیام کیلئے پرزور کوشش کی جارہی ہے ۔ جس کیلئے 500 ایکڑ اراضی کی ضرورت ہے ۔ اس فیکٹری کے قیام سے 5 ہزار افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ۔ ٹیکسٹائیل پارک ، لیزر پارک اور دیگر فیکٹری کے قیام کیلئے کوشش جاری ہے ۔ عہدیداروں کی جانب سے نشاندہی کی گئی ۔ اس غیر کاشت اراضی ، فیکٹریوں کے قیام کیلئے کام آسکتی ہے ۔ ریاستی چیف منسٹر نے اس جانب خصوصی طور پر دلچسپی لے رہے ہیں ۔ آئندہ ورنگل میں کئی ایک صنعتی ارادوں کے قیام کا امکان ہے ۔

نامزد گورنر مہاراشٹرا کو مبارکباد
جگتیال ۔ /27 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابقہ مرکزی وزیر داخلہ مسٹر سی ایچ ودیا ساگر راؤ کو مرکزی حکومت کی جانب سے مہاراشٹرا ریاست کے گورنر کی حیثیت سے نامزد کئے جانے پر رکن اسمبلی مسٹر ٹی جیون ریڈی نے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ نہ صرف ضلع کریم نگربلکہ نئی ریاست تلنگانہ عوام کے لئے اعزاز ہے ۔