ضلع ورنگل میں 42انسپکٹران پولیس کے تبادلے

ضلع ورنگل میں 42انسپکٹران پولیس
کے تبادلے
ورنگل۔/3ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورنگل رینج کے حدود میں کل شام انسپکٹر آف جنرل نارتھ زون آئی جی نے بڑے پیمانے پر سرکل انسپکٹروں کے تبادلے کیلئے احکام جاری کئے۔ جس میں ضلع ورنگل سے 42 انسپکٹرس کے تبادلے عمل میں آئے۔ ان تبادلوں کے پیچھے کئی سیاسی قائدین نے کافی جدوجہد کی۔ تاہم یہ تبادلے گزشتہ ہفتہ ہی عمل میں آنے والے تھے۔ چنانچہ سیاسی دباؤ کی وجہ سے ان تبادلوں کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ ایس ایم علی مٹواڑہ کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈی آئی جی ورنگل اٹاچ کیا گیا۔ صوبیداری پرتھوی راج کو اٹاچ ، ٹریفک سی آئی قاضی پیٹ جئے رام کو اٹاچ ڈی آئی جی، سرینواس دھرما ساگر کو اٹاچ ڈی آئی جی، ہنمکنڈہ ٹریفک ون رمیش کو اٹاچ ڈی آئی جی، قاضی پیٹ سی آئی کی حیثیت سے ایل رمیش کا تبادلہ عمل میں آیا۔ جے شیوا رامیا، ایس وینکٹیش ٹریفک ہنمکنڈہ، نندن نائک محبوب آباد ٹاؤن، ستیا نارائن میلس کالونی، آر پربھاکر خواتین پولیس اربن، ڈی بابو راؤ ٹریفک سی آئی قاضی پیٹ، اے راجیا دھرما ساگ، وجئے سرادھی کریم نگر ون ٹاؤن کے تبادلے عمل میں آئے۔

مسٹر ستیہ نارائنا نظام آباد
میونسپل کمشنر مقرر
نظام آباد:3؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میونسپل کارپوریشن نظام آباد کے کمشنر کی حیثیت سے ستیہ نارائنا ڈپٹی کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) کو نظام آباد میونسپل کمشنر کی حیثیت سے تقرر کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر میونسپل کارپوریشن نظام آباد ستیہ نارائنا کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں سے میونسپل انچارج کمشنر منگا تیاروکے تبادلہ کی افواہیں گرم تھیں۔