ضلع ورنگل میں قبائیلی مہاجاترا کا آغاز

ہنمکنڈہ۔/31جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاست کی مہا قبائیلی سمکا سادیکا جاترا کا آغاز ہوچکا ہے لیکن قبائیلی اصولوں کے مطابق اصل جاترا 31جنوری کی شام سے شروع ہوکر2 فبروری کی شام کو ختم ہوگی۔ 2 فبروری کو خصوصی درشن رہے گا۔ اس خصوص میں درشن کے لئے تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو اور مرکزی قبائیلی وزیر شرکت کررہے ہیں۔ یہ مہا جاترا ہنمکنڈہ سے 130 کلو میٹر دور تاڑواں منڈل کے موضع میڈارم میں ہے۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ایک خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ میڈارم پہنچیں گے جبکہ نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو 11 بجے دن سے ایک بجے دن کے درمیان میڈارم پہنچیں گے۔ چیف منسٹر اور نائب صدر جمہوریہ ہند ، مرکزی وزیر کے دورہ کے پیش نظر اعلیٰ حکام کی جانب سے جنگی خطوط پر انتظامات کئے جارہے ہیں۔

انشورنس کیلئے صحافیوں سے
ادخال درخواست کی خواہش
نظام آباد :31؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ مسٹر محمد مرتضیٰ نے بتایا کہ ضلع میں ایکریڈیشن یافتہ صحافیو ں کو حکومت کی جانب سے انشورنس کی سہولت فراہم کی جارہی ہے لہذا 3؍ فروری تک تفصیلات اے ڈی آفس پر روانہ کرنے کی خواہش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ 27؍ جنوری تک پیدائشی تاریخ ، ایکریڈیشن نمبرکے ساتھ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کو حوالے کرنے کی ہدایت دی گئی لیکن اس کے باوجود بھی کئی افراد اپنے نام اور تفصیلات روانہ نہیں کی ہے لہذا 3؍ فروری تک روانہ کرنے کی خواہش کی ۔ انہوں نے کہا کہ حادثات میں فوت ہونے والے صحافیوں کو 5 لاکھ روپئے تک مالی امداد فراہم کی جائے گی اور صحافیوں کو جرنلسٹ ویلفیر فنڈ سے ایک لاکھ روپئے کے معاشی امداد کے علاوہ 3 ہزار روپئے وظیفہ اور بچوں کو اسکالرشپ کی سہولت کے علاوہ دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہے لہذا اس سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کی ۔