پولیس بندوبست کیلئے منصوبہ بندی پر غور و خوض
نظام آباد:21؍ فروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر پردیو منا نیعام انتخابات کے پیش نظر ریٹرننگ عہدیدار ، اسسٹنٹ ریٹرننگ عہدیدار اور دیگر انتخابی عملہ کا ایک روزہ تربیتی اجلاس کا انعقاد کیا۔ اس اجلاس میں ڈی آئی جی نظام آباد رینج سوریہ نارائنا، ضلع ایس پی ڈاکٹر ترون جوشی، جوائنٹ کلکٹر وینکٹیشور رائو، اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر شیشادھر، سب کلکٹر بودھن ہری نارائن کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے بھی تربیتی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ ہی ضلع میں ضابطہ اخلاق کی عمل آوری شروع ہوجائے گی اس سے قبل ہی عہدیدار انتخابی تیاریوں کو مکمل کریںاور پولیس بندوبست کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے تربیت دیں۔ انتخابات کی ڈیوٹیوں میں حصہ لینے والے عہدیدار کسی قسم کی شکایت کا موقع فراہم نہ کرے۔ الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق کام کریں۔ ضلع کے ایک پارلیمنٹ اور 9 اسمبلی حلقہ جات کیلئے ریٹرننگ عہدیدار، اسسٹنٹ اسپیڈ ٹیچر آفیسر، آبزرور ،10 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کا تقرر کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ ہر حلقہ کیلئے ایک خصوصی عہدیدار کا تقرر بھی کیا جائیگا ۔ 7سے 15 پولنگ مراکز پر سکٹرل آفیسر کو بھی تقرر کیا جائیگا۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کی ٹیم، ویڈیو ٹیم ،فلائنگ اسکواڈ کا تقرر بھی کیا جائیگا اور ہر ٹیم کے ساتھ مسلح دستے بھی تعینات کئے جائیں گے اور یہ عہدیدار انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں پر نظر رکھتے ہوئے ان کے اخراجات، انتخابی قواعد کی عمل آوری کا جائزہ لیتے ہوئے خرچ کو امیدواروں کے کھاتہ میں جمع کیا جائیگا۔
انتخابی اعلامیہ کے اجرائی کے ساتھ ہی بیانرس، فلکسیاں، جھنڈے، دیواروں پر موجود تحریروں کو مٹادینے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ انتخابی عمل کے شروع ہونے تک رائے فہرست دہندگان میں ناموں کے اندراج کیلئے فارم 6 پیش کرسکتے ہیں ۔ اعلامیہ کے اجرائی کے بعد کسی قسم کی سرکاری تقاریبات، تبادلہ نہیں کئے جائیں گے۔ ڈی آئی جی مسٹر سوریہ نارائنا نے اپنی تقریر میں کہا کہ عام انتخابات کے پرُ امن انعقاد کیلئے محکمہ پولیس کی جانب سے منصوبہ بندی کرتے ہوئے ضلع کے تمام دیہاتوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کی گئی ہے اوردیہاتوں میں کسی قسم کے مسائل کو پیداہونے نہیں دیا جائیگا اور حساس مقامات، انتہائی حساس مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے بندوبست کیا جائیگا۔ پولیس بندوبست کی مکمل حکمت عملی کی گئی ہے پرچہ نامزدگی سے لیکر رائے شماری کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ایس پی ڈاکٹر ترون جوشی نے کہا کہ عام انتخابات کے پرُ امن انعقاد کیلئے پولیس انتظامیہ قبل ازیں منصوبہ بندی کرچکی ہے اور قواعد کی سختی سے عمل آوری کی جائے گی۔