ضلع نظام آباد میں 33انسپکٹرس کے تبادلے

نظام آباد:5؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس پی نظام آباد مسٹر چندر شیکھر ریڈی نے بتایا کہ ڈی آئی جی نظام آباد رینج مسٹر وائی گنگادھر نے آج ضلع نظام آباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے وابستہ 33 سب انسپکٹرس کے تبادلہ کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے بتایا کہ جئے ہنمنتو سب انسپکٹر نظام آباد رورل پولیس اسٹیشن کا جکران پلی تبادلہ کیا گیا۔ یو چندر شیکھر ڈچپلی کو سب انسپکٹر I بانسواڑہ، سی ایچ ٹاٹا بابو وی آر نظام آباد کو رنجل پی ایس، اے نوین کمارٹائون وی پی ایس کا تبادلہ کرتے ہوئے دیون پلی پولیس مقرر کیا گیا۔ جی انجنیا درپلی کا ورنی تبادلہ کیا گیا، اے راگھا ویندر رائو کمر پلی سب انسپکٹر کو نظام ساگر، آر کرشناایس آئی بانسواڑہ I کو ویلپور پی ایس ، سید محمد بشیر احمد ایس آئی IIبانسواڑہ کو کوٹگیر پولیس اسٹیشن، پی راج شیکھر وی آر نظام آباد کو ایس آئی IIبانسواڑہ، جان ریڈی وی آر نظام آباد کو سب انسپکٹر نندی پیٹ، وائی اشوک وی آر نظام آباد کو مورتاڑ پولیس اسٹیشن، شیخ یعقوب (ایس آئی II)ٹائون IIIنظام آباد کو یلاریڈی سب انسپکٹر ، جی مرلی سب انسپکٹر ویلپور کو ایس آئی IIبھکنور، پی پربھاکر ایس آئی II بھیمگل کو کمر پلی پولیس اسٹیشن، این انتی ریڈی نظام ساگر ایس آئی کو جکل ایس آئی ، بی سنتوش کمارجکل ایس آئی کو ایس آئی Iکاماریڈی پولیس، ستیش ریڈی دیوی ریڈی سداشیو نگر کو ناگی ریڈی پیٹ ایس آئی، اے پرنویشور ایس آئی ناگی ریڈی کو ایس آئی IIیلاریڈی پی ایس، شیخ مجیب الرحمن وی آر نظام آباد ایس آئی کو ایس آئی Iڈچپلی پی ایس، کے پرتاب لنگم بی ایس بی نظام آباد ایس آئی کو سداشیو نگر ایس آئی، بی رام بابو ایس آئی وی آر ایس آئی Iبھکنور، جی ستیم ایس آئی وی آر نظام آباد کو نظام آباد رورل پی ایس ، پی مدھو ایس آئی IIکاماریڈی کو وی آر نظام آباد، سی ایچ پرساد رائو ماچہ ریڈی ایس آئی کو وی آر نظام آباد، آئی جگدیش ایس آئی مورتاڑ کو وی آر نظام آباد، ایس آئی سادیا ایس آئی نندی پیٹ کووی آر نظام آباد، کے گروناتھ ایس آئی I بھکنور کووی آر نظام آباد، کے نریندر یڈی ایس آئی دیون پلی کووی آر نظام آباد، وائی سکندرریڈی ورنی ایس آئی کووی آر نظام آباد، ایس سرینواس ریڈی یلاریڈی ایس آئی کو وی آر نظام آباد، کے سرینواس ریڈی ایس آئی II بھکنور کووی آر نظام آباد، جی نریش رنجل ایس آئی کو وی آر نظام آباد، ڈی پرشانت ایس آئی کاماریڈی پی ایس کووی آر نظام آبادمقرر کیا ۔ واضح رہے کہ تین دو یا تین ماہ قبل ڈاکٹر ترون جوشی نے 47سب انسپکٹرس کا تبادلہ کرتے ہوئے احکامات جاری کرنے پر سیاسی نمائندوں نے بڑے پیمانے پر ناراضگی ظاہر کی تھی اور وزیر داخلہ نائنی نرسمہا ریڈی سے شکایت کرتے ہوئے ڈی جی پی کے ذریعہ ایس پی کے احکامات کو معطل کروایا تھااور اس کے بعد سب انسپکٹرس کے تبادلوں کے مسئلہ پر کشمکش چل رہی تھی۔ ضلع ایس پی نے تمام سیاسی نمائندوں اور اعلیٰ عہدیداروں کی ایماپر 33 سب انسپکٹرس کے تبادلے کو عمل میں لایا جبکہ چند پولیس اسٹیشن پر سب انسپکٹرس کو تقرر نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے دوسرے مرحلہ میں مزید تبادلہ عمل میں آنے کے امکانات ہیں۔