ضلع نظام آباد میں کے سی آر کا انتخابی دورہ

نظام آباد۔/23 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی مسٹر کے چندر شیکھر رائو کل ضلع نظام آباد کا دورہ کررہے ہیں۔وہ کل ضلع نظام آباد کے کاماریڈی، یلاریڈی، بانسواڑہ، جکل حلقوں کو مصروف ترین دورہ کریں گے۔ مسٹر چندر شیکھرراؤ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ 10 بجے جکل ،11 بجے بانسواڑہ اور 1:30 بجے یلاریڈی اور2:30 بجے کاماریڈی میں ٹی آرایس امیدواروں کی انتخابی مہم کے جلسوں سے مخاطب کریں گے ۔سربراہ ٹی آرایس مسٹر کے چندر شیکھر رائو کے جلسوں کوکامیاب بنانے کیلئے ٹی آرایس قائدین مصروف ہیں ۔

ناندیڑ میں تفسیر قرآن مجید
ناندیڑ۔23اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)قدیم شہر میں مکتب ہدایت الاسلام غنیم پورہ ناندیڑ گزشتہ کئی برسوں سے منظم طور پر رفاہی و فلاحی خدمات کو انجام دے رہا ہے۔ قدیم شہر میں مکتب ہدایت الاسلام کی جانب سے ہر ماہ شمسی کے آخری جمعرات یعنی اس ماہ کی آخری جمعرات بتاریخ 24اپریل کو بعد نماز عشاء مسجد غنیم پورہ ناندیڑمیں مفسر قرآن حضرت سید مصطفی مظاہری امام و خطیب مکہ مسجد لاتور قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے۔ قدیم شہر ناندیڑ میں علمی و عرفانی ماہانہ تفسیر قرآن مجید میں خواتین کیلئے پردے کا نظم کیا گیا ہے۔