نظام آباد 20 مارچ (ذریعہ فیاکس) ویلفیر پارٹی آف انڈیا ضلع نظام آباد کی جانب سے 21 امیدوار میونسپل الیکشن میں حصہ لیںگے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ویلفیر پارٹی ضلع نظامن آباد کے تمام امیدواروں کو چناؤ نشان آٹو رکشا دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ویلفیر پارٹی کے ارکان نے بڑے پیمانے پر انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ ملک معتصم خان صدر ویلفیر پارٹی ریاستی سکریٹری و نامزد امیدوار حلقہ اسمبلی راجندر نگر جناب سید شفیع اللہ قادری، تاج احمد سکریٹری شہر حیدرآباد و بابر مصطفی خان ایگزکیوٹیو ممبر شہر حیدرآباد نے ضلع نظام آباد کا دورہ کیا اور تمام امیدواروں سے ملاقات کریت ہوئے ان کی ہمت افزائی کی۔ اس دوران ویلفیر پارٹی کریم نگر نے مقامی مسائل حل کرنے کیلئے اپنا manifestoعوام کے سامنے پیش کردیا ہے۔ صدر شہر نظام آباد نور خان نے عوام سے اپیل کریت ہوئے کہا کہ رائے دہندگان بھاری اکثریت سے ویلفیر پارٹی کے امیدواروں کو منتخب کر کے خدمات کا موقع دیں۔ ویلفیر پارٹی کے تمام امیدوار تعلیم یافتہ ہیں اور سب بے داغ کردار کے نوجوان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ویلفیر پرٹی صحت و صفائی کی جانب خصوصی توجہ دے گی۔ اور ڈرینج سسٹم کی درستگی فوری کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ صاف پانی کی سربراہی کے مسئلہ کو بھی ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا اور عوام وک ایک بہتر زندگی دینے کی کوشش کی جائے گی۔