نظام آباد:2؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر پی ایس پردیو منا نے میونسپل کارپوریشن نظام آباد اور ضلع کے بلدیہ جات کے ترقیاتی کاموں کا ایک جائزہ اجلاس منعقد کیااور ترقیاتی کاموں کو جلدازجلد تکمیل کرنے کیلئے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ بی آر جی ایف،13معاشی سنگم آئی آر جی میونسپل کے فنڈ سے شروع کردہ ترقیاتی کاموں کو جلداز جلد تکمیل کریں میونسپلٹیز کی جانب سے شروع کردہ تعمیری کاموں کو 15؍ فروری تک مکمل کریں اور بڑے کاموں کو اس ماہ کی آخرتاریخ تک ختم کرنے اور ابھی تک شروع نہیں کئے گئے کاموں کو 7؍ فروری تک آغاز کرنے کی میونسپلٹیز کے اہم چوراستوں پر بغیر اجازت بیانرس کی تنصیب کو فوری ہٹانے بغیر اجازت من مانی ہورونڈنگس کے لگانے پر عہدیداروں پر ناراضگی ظاہر کی اور بلدیہ کی ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر منگا تیارو، ایم ایچ او ڈاکٹر محمد سراج الدین کے علاوہ کاماریڈی ، آرمور، بودھن کے میونسپل کمشنر و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔