ضلع نظام آباد میں انتخابی مبصرین کا تقرر

نظام آباد:4؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اسمبلی و پارلیمانی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے آبزرور کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے یہ آبزرور ضلع میں اسمبلی و پارلیمنٹ کے ساتھ زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی کے انتخابی عمل کا بھی جائزہ لیں گے۔ لکشمی نارائنا سوامی آئی ایس کو آرمور، بودھن، نظام آباد اربن ، رورل، بالکنڈہ ، کورٹلہ حلقہ میں جنرل آبزرور کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالیں گے اگر عوام کو مسائل پیش آئے تھے 9799791000 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ پرشانت(آئی آرایس)آرمور، بودھن، نظام آباداربن ، رورل، بالکنڈہ، کورٹلہ حلقوں میں اخراجات کا جائزہ لیں گے۔ ان سے 9013853054 یا 9491860326 یا 08462-237596 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ٹی مشرا (آئی پی ایس)یہ پولیس آبزرور کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالیں گے ان سے 9431103993 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔پرشانت کیشور(آئی پی ایس)آرمور،بالکنڈہ، کورٹلہ،جگتیال حلقوں کے اخراجاتی آبزرور ہوں گے ان سے 9013134544یا 9491860325 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ایس ایم کیندرکر(آئی اے ایس)یہ بانسواڑہ، یلاریڈی، جکل حلقہ کے جنرل آبزرور ہے ان سے 94227088281 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ایس کے مشرا(آئی پی ایس)جکل، بانسواڑہ، یلاریڈی، کاماریڈی حلقہ کے اخراجاتی آبزرور ہوں گے۔ ان سے 9868131343 کے علاوہ 9491835062 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔ ان کے علاوہ ان کی مدد گار آفیسر کا بھی تقرر عمل میں لایا گیا۔