ضلع نظام آباد میں آبپاشی اسکیمات کو فروغ دینے کا منصوبہ

نظام آباد:27؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظام آباد میں ’’ہمارا ضلع۔ ہمارا منصوبہ ‘‘پروگرام کے تحت2149کروڑ روپئے سے مختلف ترقیاتی کام کی انجام دہی کیلئے منصوبہ بندی کی گئی۔ ضلع سطح پر کی گئی منصوبہ و ریاستی سطح کے بجٹ میں منظوری دینے کیلئے حکومت سے خواہش کی گئی۔ تلنگانہ کی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ ہمارا گائوں۔ ہمارا منصوبہ، ہمارا ضلع ۔ہمارا منصوبہ کے تحت دیہی سسطح سے ضلع سطح تک انجام دئیے جانے والے کاموں کی انجام دہی کیلئے بجٹ کے مختص کیلئے کل پرگتی بھون میں منعقدہ اجلاس میں ضلع کے وزیر پوچارام سرینواس ریڈی، اسپیشل آفیسرجناردھن ریڈی، ضلع کلکٹر ڈی وینکٹیشور رائو،رکن پارلیمنٹ ظہیر آبادبی بی پاٹل، صدرنشین ضلع پریشد دفعدار راجو، ارکان اسمبلی کے علاوہ منڈل پرجا پریشد کے صدور، ضلع پریشد کے اراکین کے علاوہ ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ یہ اجلاس دوپہر 12 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہا۔ اس اجلاس میں زرعی شعبہ اور آبپاشی کے فروغ کیلئے بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ آبپاشی کو فروغ حاصل ہونے کی صورت میں زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور کسانوں اور عوام کو فائدہ حاصل ہوگا۔ ضلع میں آبپاشی کو فروغ دینے کیلئے تالابوں اور کنٹوں کیلئے تعمیر و مرمت کیلئے 70 کاموں کی نشاندہی کرتے ہوئے 40 کروڑ روپئے کے تخمینہ کیا گیا۔ ایک بوند بھی پانی ضائع ہونے نہ پائے اس طرح تالابوں اور کنٹوں کے علاوہ کولاس نالہ کے بیاک واٹر کے استعمال، پٹلم منڈل کے ویم پلی تالاب کو استعمال میں لانے سے 4 ہزار ایکر پانی سیراب ہوگا۔ اسی طرح کولاس نالہ کے پانی سے 9 ہزار ایکر پانی سیراب کرنے کیلئے رکن اسمبلی جکل ہنمنت شنڈے نے مطالبہ کیا۔ رکن اسمبلی کاماریڈی کاماریڈی کے حلقہ میں تالابوں اور کنٹو کی نکاسی اور بڑے تالابوں بی بی پیٹ، کشٹا پور میں تالابوں کی نکاسی کیلئے منصوبہ بندی کرنے کی آرمور حلقہ رکن اسمبلی جیون ریڈ ی نے جلال پور اسکیم آرمور کے 30 دیہاتوں کو آبی سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ نندی پیٹ، آرمورکے مواضعات کو بھی آبی سہولتیں فراہم کرنے کی خواہش کی۔ حلقہ اسمبلی بالکنڈہ پرشانت ریڈی نے بالکنڈہ حلقہ میں 110 کروڑ روپئے سے آبی اسکیم کی تعمیری کے باوجود حلقہ کے تمام مواضعات کو آبی سہولتیں کی تکمیل نہیں ہورہی ہے لہذا تمام مواضعات کو آبی سہولتیں کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا نے نظام آباد شہر کو اسمارٹ سٹی کی حیثیت سے نشاندہی کرنے کی صورت میں مرکزی حکومت کی جانب سے 100 کروڑ روپئے مختص کئے جائیں گے۔