ضلع ناگرکرنول کی ہمہ جہت ترقی کیلئے آخری سانس تک مساعی کا وعدہ

عوام کی جشن ریالی سے رکن اسمبلی مری جناردھن ریڈی کا خطاب
ناگرکرنول۔ 23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  ضلع ناگرکرنول کی ہمہ جہت ترقی کے لئے اپنی آخری سانس تک سعی کرونگا ۔ ان خیالات کا اظہاررکن اسمبلی ناگرکرنول مسٹر مری جناردھن ریڈی نے کیا۔چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی جانب سے ناگرکرنول کوضلع بنانے کے اعلان کی خوشی ومسرت پر رکن اسمبلی مسٹر مری جناردھن ریڈی کے زیر اہتمام آج شہر ناگرکرنول میں جشن منایاگیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی کی قیادت میں موٹر سیکل ریالی منظم کرتے ہوئے مستقر کے اہم راستوں سے گذرتے ہوئے مہاتما گاندھی و امبیڈکر کے مجسمے کو پھول مالا چڑھایا گیا اور چیف منسٹر کے کی تصویر کو دودھ سے نہلایا گیایہ ریلی بس اسٹانڈ کے روبرو ایک بڑے جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔اس موقع پر رکن اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے اپنی جانب سے کئے گئے وعدے کے مطابق ناگرکرنول کو ضلع بنانے کے اعلان پر اپنی اور شہریان ناگرکرنول کی جانب سے چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھرراؤ کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ 30 سال قبل تلگودیشم حکومت کی جانب سے آبپاشی پراجکٹوں کا آغاز کیا  لیکن فائدہ ندارد اور مزید یہ کہ کانگریس کے 9 سالہ دور حکومت میں بھی اپنی سیاسی مفادات کے لئے  ان پراجکٹوں کو مکمل نہیں کیا گیا لیکن تلنگانہ ریاست کے قیام کے ساتھ ہی چیف منسٹر کی جانب سے کے ایل آئی آبپاشی پراجکٹ کے لئے دوہزار کروڑ روپئے جاری کرتے ہوئے 99% پراجکٹ کے کاموں کو تکمیل کیاگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 26  اگست کو کے ایل آئی ایک پمپ کے ذریعے پانی چھوڑا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ناگرکرنول ضلع بننے کے بعد مرکزی و ریاستی حکومتوں سے جاری ہونے والے فنڈز سے ناگرکرنول ایک ترقی یافتہ ضلع کی حیثیت سے ابھرے گا ۔انہوں نے کہا کہ بعض قائدین میں یہ باتیں بھی گست کرتی رہیں کہ ناگرکرنول کے بجائے ضلع محبوب نگرمیں صرف ونپرتی ہی کو ضلع بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ میں نے شہریان ناگرکرنول سے وعدہ کیا تھا کہ ناگرکرنول کو ضلع بنانے کے لئے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کوکسی بھی طرح مناؤںگا۔ یہاں تک کہ ضلع کے اعلان تک  ان کے گھر کے سامنے بیٹھ جاؤنگا لیکن چیف منسٹر کے ہم ممنون و مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنے وعدہ کے مطابق ضلع کا اعلان کردیا۔انہوں نے یاد دلایا کہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا اگر ضلع نہ بننے پر آئندہ انتخابات میںحصہ نہیں لوں گا۔انہوں نے کہا کہ ناگرکرنول کے ضلع بننے کے ساتھ ہی یہاں پر انجنیٔرنگ ، میڈیکل کالجس کا قیام عمل میں لانے کے علاوہ ملٹی اسپشالٹی ہاسپٹل،پی جی کالج کے قیام کے ساتھ ساتھ ہر شعبہ کو ترقی دینے کے اقدامات کئے جائینگے۔انہوں نے کہا آج انتہائی خوشی و مسرت کا دن ہے ان کو ان کو ان کی بحیثیت رکن اسمبلی کی جیت پر بھی اتنی خوشی حاصل نہیں ہوئی جتنی کہ ناگرکرنول کو ضلع بننے کے اعلان پر اتنی خوشی ہوئی ۔