ضلع میں ڈھائی کروڑ روپئے نل کے بقایا جات

کریم نگر ۔13مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر مجلس بلدیہ کارپوریشن کو اس کے مضافاتی پنچایت صدور میں نلوں کے کنکشن کے بقایا جات میں کافی اضافہ ہوچکا ہے ۔ اس کی وصولی میں عہدیداروں کی کوئی دلچسپی نہیں دیتی ‘ فی الحال ڈھائی کروڑ روپئے وصول طلب ہیں ۔ اس رقم سے شہر کی ترقی انجام دی جاسکتی ہے ۔ بلدی کارپوریٹرس نے اس مسئلہ کو اٹھایا ہے ۔ کارپریشن صدور میں 38ہزار سے زائد نل کنکشن ہیں ‘ اس کے ذریعہ سالانہ پانی ٹیکس کی پانچ کروڑ روپئے سے زائد آمدنی ہورہی ہے ۔ اس طرح انجنیئرنگ عہدیداروں نے بتایا کہ مضافاتی بلدی حدوس میں کئی ایک غیر مجاز نل کنکشن ہیں ۔ قاعدے کے مطابق خطہ غربت سے نیچے زندگی گذارنے والے ( پی پی ایل ) خاندانوں کو 200روپئے میں نل کے کنکشن دیئے گئے ہیں جبکہ ایک کنکشن کیلئے 6500روپئے خرچ آتا ہے اور سالانہ ٹیکس 100روپئے وصول کی جارہی ہے ۔ بتایا گیا کہ محکمہ واٹر ورکس کو ضلع میں تقریباً 2.50کروڑ روپئے بقایا جات وصول طلب ہیں ۔