ضلع میں پراجکٹس کی تکمیل کیلئے عوام سے تعاون کی خواہش

کریم نگر۔20مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں انجام دیئے جارہے پراجکٹس کی تعمیر کی تکمیل کیلئے تمام عوام کو تعاون کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے چہارشنبہ کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں مڈمانیر پراجکٹ میں غرقاب مواضعات کے عوام کو نقصان کا معاوضۃ کی ادائیگی و بازآبادکاری کالونیوں کی تعمیرات اور اس کی ترقی پر جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پراجکٹس کی تعمیر کی تکمیل کیلئے تمام سے تعاون کرنے کی خواہش کی ۔ زیر آب سے متاثرہ مواضعات کے معاوضہ کی ادائیگی سرکاری حکمنامہ کے مطابق کی جائے گی ۔ گھروں کے نقصان کا معاوضہ نئے قانون حصول اراضی کے مطابق 50% سے کم ادائیگی ہونے پر قدیم قانون کے مطابق کی جائے گی جسس دن سے نوٹیفکیشن ( اعلامیہ ) جاری ہوا ‘ اُس دن تک 18سال کی عمر مکمل ہونے نوجوان لڑکے و لڑکیوں کو آر اینڈ آر پیکیج کا اطلاق کیا جائے گا ۔ نئے و قدیم قانون حصول اراضی میں کم شرح سے ادائیگی کرنے درج ہے اُس کے مطابق معاوضہ کی ادائیگی ہوگی ۔ آر اینڈ آر کالونیوں میں سب کے استعمال میں اس کے ایک کمیونٹی ہال کی تعمیر کی جائے گی ۔ تمام آر اینڈ آر کالونیوں میں قبرستان کیجگہ بھی فراہم کی جائے گی ۔تمام کالونیوں میں اسکول اور اسکول کی عمارتیں ‘ آنگن واڑی عمارتیں ‘ سب سنٹرس وغیرہ کیت عمیر کروائی جائے گی ۔ تین فیس کی برقی سربراہی کی جایء گی ۔ زیر آب سے متاثرہ مواضعات میں موجود منادر ‘ مسجدوں‘ چرچس کو اس کی پیمائش کے مطابق معاوضہ ادا کیا جائے گا ۔ دوبارہ اس کی تعمیر کی ذمہ داری آپ لوگوں کی ہو گی ۔ کالونیوں میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے ‘ آر اینڈ آر کے تعمیری کاموں میں معیار کی برقراری کیلئے عہدیداروں کو حکم دیا ۔ زیرآب سے متاثرہ مواضعات میں 50سال کی عمر تجاوز کئے ماباقی خواتین کی نشاندہی کرنے کیلئے موضع واری انکوائری عہدیداران کے وفد کو بھیج کر مشن موڈ میں جانچ مکمل کرنے حکم دیا ۔ اس مواضعات میں چھوٹ گئے یا باقی رہ گئے خاندانوں کی تحقیق کر کے نوٹیفائی کرنے کا حکم دیا ۔ زیرآب متاثرہ مواضعات کے زیرتعلیم نوجوانوں کو نیاک کے ذریعہ تربیت دے کر خانگی اداروں میں یا خود روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ اس موضع کے عوام کو روزگار طمانیت کے کاموں کو آر اینڈ آر کالونیوں میں فراہم کئے جائیں گے ۔ ضلع انتظامیہ کے حدود میں موجود اختیارات کے مطابق زیراب سے متاثرہ عوام کے ساتھ انصاف کرنے کا تیقن دیا ۔ اس مواضعات کے عوام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2015ء تک 18سال کی عمر تجاوز کئے لڑـے و لڑکیوں کو 60سال کی عمر مکمل کئے معمرین کو آر اینڈ آر پیکیج کا اطلاق کرنے ‘ نقصان کے معاوضہ میں کسی بھی قسم کی کمی نہ کرتے ہوئے معاوضۃ ادا کرنے کی خواہش کی ۔ متاثرہ مواضعات کے تمام عوام کو آر اینڈ آر کالونیوں میں گھروں کے پٹہ جات دینے ‘ گھروں کی تعمیر کے تحت 4کمروں کے گھر کی تعمیر کرنے ‘ ذات کے اعتبار سے پیشہ واری پیکیج دینے کی خواہش کی ۔ تمام زیرآب سے متاثرہ مواضعات کو قطعیت کے ساتھ معاوضہ ادا کریں ۔ تمام سہولتوں کے ساتھ ماڈل کالونی ( آر اینڈ آر) کالونیوں کی تعمیر کرنے کی خواہش کی ۔ اس اجلاس میں جوائنٹ کلکٹرپوسومی باسوہ پراجکٹ ‘ سی ای انیل کمار ‘ اسپیشل کلکٹر ‘ انجنیئرس و عہدیداران و دیگر نے شرکت کی ۔