ضلع میدک کی 108 مساجد کیلئے 10.79 لاکھ روپئے کی اجرائی

سنگاریڈی /9 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک میں محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے مساجد کی تعمیر و مرمت کیلئے 10 لاکھ 79 ہزار روپئے منظور کرتے ہوئے مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داران سے درخواستیں حاصل کی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق شہری علاقوں سے بلدیہ کمشنرس اور دیہی علاقوں سے تحصیلداروں کی دستخطیں ذمہ داران مساجد نے بڑی محنت و مشقتوں سے حاصل کیں ۔ 114 درخواستیں وصول ہوئیں بعد ازاں محکمہ اقلیتی بہبود اور محکمہ اوقاف کے عہدیداروں نے ضلع میدک کے 108 مساجد میں ننگنور منڈل کے 15 مساجد میں فی مسجد 10 ہزار روپئے کے منجملہ 1,50,000 روپئے چناکوڈور منڈل کے 8 مساجد کیلئے 80 ہزار دوباک منڈل کے 15 مساجد کیلئے 1.5 لاکھ گجویل منڈل کے 9 مساجد کیلئے 90 ہزار روپئے میدک کے 5 مساجد کیلئے 50 ہزار روپئے ٹیکمال منڈل کے 8 مساجد کیلئے 80 ہزار من پلی منڈل میں ایک مسجد کیلئے 9039 روپئے ہتھنور منڈل کے 4 مساجد کیلئے 40 ہزار روپئے الہ درگ منڈل کے 2 مساجد کیلئے 20 ہزار پلکل منڈل کے 10 مساجد کیلئے ایک لاکھ روپئے شنکرم پیٹ (71) ایک مسجد کیلئے 10 ہزار روپئے سداسیوپیٹ ٹاون کے 2 مساجد کیلئے 20 ہزار روپئے سنگاریڈی ٹاون کے 2 مساجد کیلئے 20 ہزار ظہیرآباد کے دو مساجد کیلئے 20 ہزار رائیکوڑ کے 11 مساجد کیلئے ایک لاکھ 10 ہزار روپئے کوہیر کے 2 مساجد کیلئے 20 ہزار روپئے نارائن کھیڑ کے 5 مساجد کیلئے 50 ہزار کنگٹی کی ایک مسجد کیلئے 10 ہزار اور سدی پیٹ کے 5 مساجد کیلئے 50 ہزار روپئے بلدیہ کمشنر اور تحصیلداروں کو روانہ کردئے گئے ہیں ۔ منظور شدہ رقم کو جلد از جلد مساجد کے ذمہ داران حاصل کرتے ہوئے مساجد کی تعمیر و مرمت و آہک پاشی کروالیں ۔

گذشتہ ماہ رمضان المبارک میں محکمہ اقلیتی بہبود سے اعلان کیا گیا تھا کہ وضوخانہ ، طہارت خانہ ، بیت الخلاء اور الکٹریکل مرمت کیلئے ضلع میدک کے مساجد کو فنڈس جاری کی جائے گی ۔ اسی بناء پر 114 درخواستیں وصول ہونے کے بعد 108 درخواستوں کیلئے منظوری دیتے ہوئے رقم جاری کردی گئی ہے جبکہ مزید 6 مساجد کو فنڈس کی کمی کی وجہ سے رقم منظور نہیں کی جاسکی ۔ جبکہ نامنظور شدہ مساجد کو بھی 10 لاکھ روپئے کے جملہ فنڈ سے ماباقی مساجد کیلئے بھی رقم جاری کرنا چاہئے تھا لیکن 6 مساجد کو فنڈس نہ ہونے کی بناء پر رقم کی عدم منظوری پر مساجد کے ذمہ داران کمیٹی اراکین تنقید کر رہے ہیں اور محکمہ اقلیتی بہبود کمشنر و اسپیشل آفیسر وقف سے مطالبہ کر رہے ہیں ۔ ضلع میدک کے 6 مساجد کیلئے آہک پاشی ، تعمیر ومرمت کیلئے اسپیشل گرانٹ جاری کرتے ہوئے 60 ہزار روپئے جاری کریں اور جاریہ سال 2014 کیلئے ماہ رمضان المبارک سے قبل ہی 20 لاکھ روپئے مساجد کی تعمیر و مرمت و آہک پاشی کاموں کیلئے 20 کریں ۔ بلدیہ کمشنروں اور تحصیلداروں کے بجائے اقلیتی بہبود آفیسر کو راست درخواست پیش کرنے کے آسان مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ ضلع میدک کے 46 منڈلوں کے مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داران کو آسانی ہوسکے ضلع میں مسلم شادی خانوں کی تعمیر کیلئے نرساپور اور دوباک اسمبلی حلقوں سے درخواستیں ریاستی اقلیتی بہبود محکمہ کو روانہ کئے گئے ہیں ۔ سنگاریڈی کے موضع کولم پیٹ میں شادی خانہ کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک جامع منصوبہ مرتب کرتے ہوئے موضع کولم پیٹ کے مسلمانوں نے محکمہ اقلیتی بہبود میں درخواست داخل کیا جس پر غور و خوص کیا جارہا ہے ۔ ضلع میدک میں اس سال اب تک مرکزی حکومت کی پری میٹرک اسکالرشپ کیلئے فریش 12,124 اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کیلئے 400 طلباء و طالبات نے درخواستیں داخل کی ہیں ۔ گذشتہ سال کے اسکالرشپس کے کوڈ نمبرات کی عدم فراہمی سے طلباء مایوس نہ ہوں بلکہ محکمہ اقلیتی بہبود دفتر واقع سنگاریڈی سے رجوع ہوکر معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔ ایسے طلباء جو حیدرآباد میں اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں دفتر محکمہ اقلیتی بہبود حیدرآباد سے تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں ۔ ضلع میدک میں اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ قرضوں کو بینکس کا تعاون نہ ہونے کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں ۔ چنانچہ ضلع کے تمام بینکس کے عہدیداروں کو محکمہ اقلیتی مالیتی کارپوریشن کی جانب سے منظور کردہ قرضوں کی فوری اجرائی کی ہدایت دی جائے تاکہ مسلم بیروزگار نوجوانوں کو بہ آسانی روزگار کے مواقع فراہم ہوسکیں ۔ ضلع کے اوقافی مسائل کی یکسوئی بھی ضروری ہے ۔ وزیر اعظم پندرہ نکاتی پروگرام کے تحت اقلیتوں کو تمام محکمہ جات کی اسکیمات میں 15 فیصد ترقیاتی کام منظور کرنا ضروری ہے ۔ وزیر اعظم پندرہ نکاتی کمیٹی اجلاس ضلع میں تین ماہ کے بعد بھی منعقد نہیں کیا گیا بعد اسمبلی سیشن منعقد کرنے کی اطلاعات ہیں ۔