ضلع میدک میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے اقدامات

سنگا ریڈی ۔5 ۔مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی میں ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ ، چنتا پرابھاکر رکن اسمبلی حلقہ سنگا ریڈی ، مرلی یادو صدر ٹی آر ایس ضلع میدک ، بھوپال ریڈی ایم ایل سی کے ہمراہ وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میدک میں 1,102 کروڑ روپئے کی لاگت سے 1,127 سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی ۔ ہر منڈل میں ڈبل روڈ اور جہاں کہیں بھی ٹرافک کے مسائل ہو وہاں پربھی ڈبل روڈ کی تعمیر کی جائے گی ۔ ضلع میدک میں سڑکوں کی تعمیر انتہائی مضبوط اور پختی ہوگی۔ تقریباً 5 سال تک سڑکوں کی دوبارہ مرمت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آر اینڈ بی کے عہدیداروں کو ہدایت دی جائے گی کہ وہ ضلع میدک میں بہتر سڑکوں کی تعمیری کام کو انجام دیں۔ حکومت کا مقصد ہے کہ سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سنگاریڈی اسمبلی حلقوں میں 51 کروڑ روپئے کی لاگت سے 72 کیلو میٹر تک روڈ کی تعمیر کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس میں 7 بریجس بھی ہے ۔ سنگا ریڈی میں پالی ٹیکنیکل کالج کیلئے تقریباً 5.15 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ بہت جلد اس کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا ۔ وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ ہر ماہ کی پہلے پیر کو ضلع میدک کے سنگا ریڈی مستقر پر عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے ضلع کے کسی بھی رکن اسمبلی ٹی آر ایس عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے گا ۔ اقلیتی کارپوریشن کی جانب سے سنگا ریڈی میں دیئے جانے والے قرصہ جات کی اردو میڈیا نے شکایت کی جس پر وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے فوری ضلع کلکٹر سے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے قرض جاری کرنے کا تیقن دیا اور مقامی رکن اسمبلی چنتا پرابھاکر نے فوری سید احمد علی میناریٹی اگزیکیٹیو ڈائرکٹر کو طلب کرتے ہوئے قرضہ جات کی تفصیلات حاصل کئے ۔ سید احمد علی میناریٹی اگزیکیٹیو ڈائرکٹر نے رکن اسمبلی حلقہ سنگا ریڈی چنتا پرابھاکر کو بتلایا کہ 111 افراد کو قرص جاری کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا لیکن سنگاریڈی میں 800 درخواستیں داخل کی گئیں جس پر رکن اسمبلی حلقہ سنگا ریڈی چنتا پرابھاکر نے کہا کہ سنگا ریڈی حلقہ اسمبلی میں درخواست گزاروں کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹارگیٹ میں اضافہ کیلئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نمائندگی کرتے ہوئے اضافہ کیا جائے گا کیونکہ حلقہ اسمبلی سنگا ریڈی میں اقلیتی طبقہ کی تعداد زیادہ ہے چنانچہ اقلیتی کارپوریشن کے ٹارکیٹ میں اضافہ ضروری ہے ۔ اس خصوص میں وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے فوری اس مسئلہ کو حل کرنے کا تیقن دیا ۔ چنتا پرابھاکر رکن اسمبلی نے کہا کہ سنگاریڈی اسمبلی کی حد تک میناریٹی کارپوریشن اور میناریٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹ کا اجلاس منعقد کریں گے ۔ وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ مخالف جماعت غیر ضروری تنقیدیں کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ پارٹی کے پلینری اور پارٹی ٹریننگ پر بھی تنقید کر رہے ہیں۔