ضلع میدک میں ریسرچ سنٹر کے قیام کا وعدہ

میدک /18 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ٹاون کے رائل گری کالج میں ضلعی سطح کے سائنس فیر کا انعقاد عمل میں آیا ۔ سہ روزہ سائنس فیر کا افتتاح ڈپٹی اسپیکر قانون اسمبلی ایم ایل اے میدک کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس تقریب کی صدارت ڈی ای او میدک مسٹر اے راجیشور راؤ نے کی ۔ ڈی ای او میدک نے اپنے صدارتی خطاب میں بتایا کہ ضلع کے سرکاری و غیر سرکاری ہائی اسکول کے طلباء و طالبات نے اس مرتبہ 886 ماڈلس تیار کئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سائنس ماڈل کی تیاری کیلئے 5 ہزار روپئے دئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جملہ 886 طلباء و طالبات سائنس نمائش میں حصہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں منعقد کردہ سائنس فیر میں ضلع میسک سے 216 طلباء کے ماڈلس ریاستی سطح کے ایوارڈس حاصل ہوئے ہیں ۔ جس میں 15 ماڈلس قومی سطح پر منتخب ہوئے ہیں ۔ جس میں 3 طلباء صدر جمیوریہ کے ذریعہ ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں ۔ مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ طالب علموں میں سائنسی رحجان کے اضافہ کے ساتھ ان کمسن ذہنوں کے حامل طلباء ہی میں سے مستقبل میں بڑے سائنس دان بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔ جن کیلئے ہر سال سائنس فیرس کا انعقاد عمل میں لانا ضروری ہے ۔ پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ ریاست و ملک کا مستقبل ان کمسن ذہنوں کے ہاتھوں میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء میں سائنسی رحجان کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے اساتذہ کو بھی اپنا اہم کردار نبھانا ہوگا ۔

اس طرح اپنا ایوارڈ کے حصول کیلئے بھی اپنے پیشہ تدریس سے انصاف کرتے ہوئے ۔ اس طرح ریاستی حکومت بھی تعلیمی ترقی کی پابند ہے ۔ انہوں نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہاکہ طلباء اپنے اندر کی مخفی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہوئے ایک سائنس دان بننے کی فکر کریں ۔ پدما دیویندر ریڈی نے ضلع میدک میں نظام صفائی کے ساتھ سائنس معلومات کے اضافہ کیلئے ایک ریسرچ سنٹر کا قیام عمل میں لانے کا وعدہ کیا ۔ ایم ایل سی پی سدھاکر ریڈی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں برقی قلت پر قابو پانے کیلئے سولار نظام کے عام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں اساتذہ کیلئے یکساں سرویس رولس کے قیام کیلئے حکومت غور کر رہی ہے ۔ اس عمل کی کامیابی کیلئے اساتذہ کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا ۔ ڈسٹرکٹ ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر مسٹر بی وی ایس مورتی نے کہا کہ اساتذہ کو چاہئے کہ طلباء کی ذہن سازی کریں ۔ اساتذہ کو چاہئے کہ تعلیمی ترقی کے علاوہ طلباء کو اچھے اخلاق و کردار کا حامل بنانا بھی ضروری ہے ۔ سائنس فیر تقریب میں موظف پروفیسر کاکتیہ یونیورسٹی مسٹر کے سبھاش آر ڈی او میدک ، محتگرمہ ونجا دیوی ، رکن ضلع پریشد لاوانیا ریڈی صدرنشین بلدیہ میدک مسٹر اے ملکارجن گوڑ ، پرنسپل ڈائٹ مسٹر رمیش بابو نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر نائب صدرنشین بلدیہ مسٹر راگی اشوک ڈپٹی ڈی اوز میدک سدی پیٹ ، سنگاریڈی ، اے شوبھا رانی ، مسٹر موہن ، شام پرساد اور ڈپٹی ڈی او جوگی پیٹ مسٹر پونیا نائیک ، پرنسپل ریسنڈنشیل گرلس اسکول شریمتی رمناماں صدرنشین میدک پریشد شریمتی لکشمی کشٹیا ، سرپنچ چٹیال چندرم یاداگوڑ ، ایم پی ٹی سی درگا بائی ، ایم ای او میدک مسٹر نریش ، بلدی کونسلرس مایا ملیشم ، سید صادق ، ایم گنگادھر ، دیگر قائدین کرشنا ریڈی ، لنگاریڈی بھی موجود تھے ۔ ڈی ای او میدک مسٹر راجیشور نے آحر میں بتایا کہ ریاستی سطح کا سائنس فیر ورنگل میں 22 تا 24 ستمبر کو منعقد ہوگا ۔ سائنس فیر کا صدرنشین ضلع پریشد راجمہ منی سریدھر نے بھی معائنہ کیا۔