ضلع میدک میں اندرون ہفتہ 45 عہدیداروں کے تبادلے

ضلع میدک میں اندرون ہفتہ 45 عہدیداروں کے تبادلے
ڈی ایم اینڈ ایچ او طویل رخصت پر، دھرما راؤ سنگاریڈی کے نئے آر ڈی او

سنگاریڈی /19 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک میں بڑے پیمانے پر مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ گذشتہ چند یوم قبل محکمہ ریونیو کے تحصیلدار و ڈپٹی تحصیلداروں کے تبالوں کے بعد اب محکمہ صحت کے 9 عہدیداروں کے تبادلوں کے احکامات سمیتا سبھروال ضلع کلکٹر میدک نے جاری کردئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ لیاب ٹیکنیشن اور چند ایک ہیلت مراکز میں ناقص کارکردگی کی شکایات موصول ہونے پر ان عہدیداروں کے تبادلے عمل مںی آئے ہیں ۔ دیہی سطح پر مریضوں کے علاج و معالجہ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت جاری کرنے کے باوجود اپنے فرائض میں تساہلی برتنے والے عہدیداروں کے تبادلے کئے گئے جن میں بالرام کو رامائم پیٹ سے میدک سلویا کو احمدی پور سے رامچندراپور ، ای رامو کو ڈی دھرما رام سے ریگوڑ ، سورنا کو شنکرم پیٹ آر سے رامائم پیٹ ، سدھاکر کو نارسنگی سے ڈی دھرما رام ، ودیا نند کو ورنگل سے کونڈاپور ، وینکٹ رمنا نائیک کو ننگنور سے کنگٹی ، کرن کو تگل سے بھوم پلی ، سکینہ کو ورگل سے ملگ یا کسی اور جگہ تبادلہ ہوسکتا ہے اور شیولیلا کا توپران سے امین پور تبادلہ عمل میں آیا ۔ اس طرح ضلع میدک میں محکمہ ریونیو اور محکمہ صحت کے جملہ 45 عہدیداروں کے تبادلے عمل میں آچکے ہیں ۔ ڈاکٹر رنگاریڈی ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ضلع میدک کی کارکردگی سے مطمین نہ ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ ڈاکٹررنگاریڈی ضلع ڈی ایم اینڈ ایچ او نے طویل رخصت ناسازی مزاج منظور کرنے درخواست ضلع کلکٹر کو پیش کردی ہے ۔ ان کی جگہ اڈیشنل ڈی ایم اینڈ ایچ او پدما کو انچارج کے زائد ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں ۔ ضلع میدک میں ہیضہ اور ملیریا سے عوام بیمار ہونے کی شکایتیں موصول ہو رہی ہیں ۔ گذشتہ 11 ماہ میں 9 افراد کے فوت ہونے کی اطلاعات ہیں اور جاریہ سال ماہ نومبر تک 372 کیس درج کئے گئے ہیں ۔ ضلع میں دیہی سطح پر صاف و شفاف پانی کی موثر سربراہی پر توجہ دیتے ہوئے تمام پنچایتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ پینے کے پانی کے پائپ لائین کی درستگی ، ٹینکرس کے ذریعہ پینے کے پانی کی سربراہی ، بلیچنگ پاوڈر کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے اور حکومت کی جانب سے مواضعات میں صاف صفائی اور دیگر کاموں کیلئے 5 ہزار روپئے پنچایتوں کو قومی دیہی آروگیہ مشن ا سکیم کے تحت جاری ہوں گے ۔ آنگن واڑی ، آشا ولیج سکریٹریز اور سرپنچ دیہی سطح پر عوام کو صاف صفائی سے متعلق شعور بیدار کروا رہے ہیں ۔ سنگاریڈی آر ڈی او کی پوسٹنگ کیلئے بالآخر حکومت نے دھرما راؤ کو بحیثیت آر ڈی او سنگاریڈی تبادلے کے احکامات جاری کردئے ۔ دھرما راؤ نے سنگاریڈی پہونچ کر ضلع کلکٹر و ضلع جوائنٹ کلکٹر سے ملاقات کے بعد اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کیا ۔