ضلع میدک انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج میں آٹھویں مقام پر

سنگاریڈی /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے ۔ ضلع میدک ریاستی سطح پر آٹھویں مقام پر ہے ۔ حسب معمول اس بار بھی لڑکیاں 51 فیصد کامیاب ہوتے ہوئے لڑکوں سے آگے ہیں جبکہ 39 فیصد لڑکے کامیاب ہوئے ہیں ضلع میدک میں سال اول انٹرمیڈیٹ امتحان میں 29669 طلباء و طالبات نے شرکت کی جس میں 13250 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔ ضلع میں 5 طلباء ریاستی سطح پر بہترین نشانات حاصل کریت ہوئے ٹاپ 20 میں رینک حاصل کئے ہیں ۔ جس میں اکشئے جونئیر کالج کے تین طلباء شامل ہیں ۔ سدی پیٹ ماسٹر مائینڈ جونئیر کالج کا ایک اور سنگاریڈی طلباء کامیاب ہوئے ۔