ضلع منڈل پریشد کو فنڈز کی عدم اجرائی کا انتباہ

کریم نگر ۔ 2 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع منڈل پریشد کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے خصوصی فنڈز اندرون ہفتہ مختص نہ کئے جانے پر ضلع تلگودیشم پارٹی صدر وجئے رمنا راؤ نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر احتجاجی پروگرام شروع کیا جائے گا ۔ وہ کریم نگر آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ضلع منڈل پریشد کو نظرانداز کردیا ہے جس کی وجہ سے ارکان کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کرپارہے ہیں الزام عائد کیا ۔ چناؤ سے قبل فنڈز اور فرائض کیا ہیں اس کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا ۔ منگل کو زیڈ پی اجلاس میں برسراقتدار پارٹی زیڈ پی ٹی سیز ، ایم پی پی فنڈز کے تعلق سے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ۔ اب تو بھی حکومت فوری توجہ دے ۔ ارکان اسمبلی کا خیال کرنے اہمیت دیتے ہوئے مقامی ادارہ کے سلسلہ میں حکومت کا غیرذمہ دارانہ طرز عمل جمہوریت کی توہین ہے ۔ اقتدار پر آنیس ے قبل انتخابی منشور میں جو وعدے کئے تھے آج تک کسی پر بھی عمل نہیں ہو پایا ۔ لیکن تلنگانہ یوم تاسیس کے بڑے پیمانے پر انعقاد کیلئے اعلانات کئے گئے ۔ یہ کس خوشی میں کس لئے تقریبات ہیں سوال کیا ۔ ریاست میں سیاسی کوئی بدعنوانی نہیں ہے کہنے والے کے سی آر اضلاع میں جاری بدعنوانیوں پر بھی کبھی غور کیا ہے ۔ مشن کاکتیہ ، راستوں کی ترقی نے کاموں میں پارٹی ارکان اسمبلی کو 2 فیصد کمیشن نہ دیئے جانے پر کام ہونے نہیں دے رہے ہیں ۔ مشن کاکتیہ ، بھگیرتا ، سی ایم اور ان کے خاندانی افراد کے فائدے کیلئے ری ڈیزائننگ اور کاموں کی شروعات کی گئی ہے ۔ پدا پلی منڈل چیکورانی کنٹہ تالاب کی صفائی برسراقتدار قائدین اور عہدیدار مل کر مٹی نکالی جاکر منتقل کی جارہی ہے ۔ ایک طرف مشن کاکتیہ کے کاموں میں سرعت پیدا کئے جارہے کاموں میں ارکان اسمبلی رکاوٹ پیدا کررہے ہیں ۔ دوسری جانب کمیشن کیلئے کاموں کو کیا جارہا ہے ۔ ہریتا بارم کے خواہشمند کے سی آر نے جو شجرکاری کروائی تھی سبھی سوکھ چکے ہیں ۔ کروڑوں روپئے برباد کئے جاچکے ہیں ۔ اس موقع پر گنٹہ راملو ، نریندر ، ملیشم وغیرہ شریک تھے ۔