کلواکرتی ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی منڈل کے جنگاریڈی پلی میں ٹی آر ایس کی رکنیت سازی کام شروع کرنے کیلئے آئے ریاستی وزیر صنعت جوپلی کرشنا راو نے عوام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چندرشیکھر راو نے تلنگانہ عوام کے ساتھ ہورہی نا انصافیوں کو دیکھتے ہوئے وزارت اور کرسی کی فکر نہ کرتے ہوئے 14 سال قبل اپنے آپ کو دیگر پارٹیوں سے ناطہ توڑتے ہوئے تلنگانہ ریاست کے قیام اور اس کی ترقی کیلئے جدوجہد شروع کی 14 سال کی جان توڑ محبت کے بعد آج ہم اپنی ریاست میں ٹھنڈی سانس لے رہے ہیں جبکہ بعض تلنگانہ دشمن پارٹیاں ایسے مہاتما کے خلاف الزامات لگارہے ہیں ان لوگوں کو خیال ہونا چاہئے کہ جو کام یہ پارٹیاں 60 سال میں نہیں کر پائے وہ کام صرف 6 ماہ میں کیسے ہوجائیں گے اس کے باوجود کے سی آر نے غریب اور مزدور تلنگانہ کی عوام کی خاطر وظیفہ کی رقم بڑھاکر ایک ہزار اور معذورین کی رقم 1500 روپئے کیا ہے جبکہ سابقہ حکومتی سیول سپلائی کے نام پر غریب عوام کو لوٹ رہی تھی لیکن تلنگانہ حکومت سے فی فرد 6 کیلو چاول دیکر حقیقت میںغریب عوام مزدور لوگوں کی مدد کی ہے جو کہ ایک تاریخی واقعہ ہے اس کے علاوہ آنے والے چند دنوں میں گھر گھر پینے کے صاف پانی کا نظم کا بھی وعدہ کے سی آر نے دوٹوک الفاظ میں اس بات کا تذکرہ کیا ہیکہ آنے والے تین سال میں اگر میری حکومت چھوٹے چھوٹے گاؤں قصبے کو اگر صاف پینے کے پانی کی فراہم نہیں کرتی ہے تو ہم ووٹ مانگنے نہیں آئیں گے یہ باتیں وہی شخص کرسکتا ہے جس کو عوام کی خدمت کا جنون کے حد تک خیال رہتا ہے اس کے علاوہ آنے والے 31 ڈسمبر 2015 تک ضلع محبوب نگر میں ہر ایک دیہات تک پتی پوتلہ کے ذریعہ کھیتوں کو پانی سربراہ کریں گے اور آنے والے چھ ماہ چھوڑ کر اس کے آگے عوام کو گرنٹ کی کچھ تکلیف برداشت کرنی پڑیں گی لیکن آئندہ تین سالوں میں عوام کو ایک منٹ کیلئے بھی برقی منطقع نہیں کی جائیں گی ساتھ ہی ساتھ انہوں نے بتایا کہ تمام محکمہ جات کو آن لائن کردیا جائیگا ۔ عوام اپنی ضروریات کو آن لائن درج کرسکتے ہیں جس کا انہیں ایک ہی ماہ میں مسائل حل کرنے کا عہدیداروں کو حکم دیا جائیگا ۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ ملازمت کے انتظار میں نہ رہتے ہوئے دیگر ملازمت کیلئے محنت اور تیاری کرتے رہیں ۔ ریاستی حکومت عنقریب ایسے ملازمتوں کیلئے باضابطہ نوجوانوں کیلئے علحدہ علحدہ ٹریننگ کیمپ منعقد کریگی اور ساتھ ہی ساتھ ان کو 2000 ہزار روپیہ وظیفہ بھی دیگی اس موقع پر جئے پال یادو ، سرینواس ریڈی ، جی آنند کمار و دیگر موجود تھے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تلنگانہ کی ترقی کیلئے دن رات ایک کرتے ہوئے آگے جارہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی مدد ہماری ذمہ داری ہے جس کیلئے ہم لوگ زیادہ سے زیادہ ممبر شب حاصل کر کے بنگارو تلنگانہ کیلئے ان کی مدد کریں جس کے بعد انہوں نے آن لائن ممبر شپ کا آغاز بھی کیا ۔