محبوب نگر ۔ 13 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) غریب عوام کے معیار زندگی میں بہتری نے الانے اور انہیں روزگار کی فراہمی کیلئے حکومت نے ضلع کو 35 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں ۔ پی ڈی ڈی آر ڈی اے چندرشیکھر ریڈی نے ضلع کے 64 منڈلوں کے ڈی آر ڈی اے اسسٹنٹ کوآرڈنیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹیگریٹیڈ واٹر مینجمنٹ پروگرام کے تحت 22 کروڑ ، ایس سی ایس ٹی سب پلان کیلئے 12 کروڑ اور این آر ایم ایل کے تحت 1.80 کروڑ منظور کئے گئے ہیں ۔ اس فنڈ کے ذریعے خط غربت سے نیچے کی زندگی گذارنے والوں کو روزگار فراہم کرنا اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے قرض کی ضرورت ہو تو اس کی تجاویز اور تفصیلات روانہ کریں ۔اس کیلئے 20 مارچ آخری تاریخ مقرر ہے ۔ ویڈیو کانفرنس میں ضلع کوآرڈنیٹر کے روی کمار و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔