سکریٹری ضلع جج کمیٹی جناب محمد عبدالرحمن کا بیان
نارائن پیٹ /3 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) الحاج محمد عبدالرحمن موظف لکچرر و سکریٹری شعبہ نشر و اشاعت ضلع حج کمیٹی محبوب نگر نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس سال ضلع محبوب نگر سے عازمین حج کی جملہ 780 درخواست حاصل ہوئی ہیں ۔ جبکہ ضلع کیلئے مقررہ کوٹہ حسب سابق 225 ہی ہے لیکن دیگر زمروں و کوٹہ کے تحت اضافہ کے بعد سال گذشتہ 300 عازمین نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ مستقر ضلع محبوب نگر سے تقریباً 400 درخواستیں حاصل ہوئی ہیں اور ضلع کے دیگر اہم مقامات گدوال سے 55 نارائن پیٹ سے 36 ونپرتی سے 30 شادنگر سے 30 جڑچرلہ سے 30 ناگرکرنول سے 20 ، کوڑنگل سے 12 مکتھل سے 6 کلواکرتی سے 6 کوسگی سے 4 اچم پیٹ سے 4 آتماکور سے 4 اور عالم پور سے 4 اس کے علاوہ دیگر مقامات سے بھی درخواستیں حاصل ہوئی ہیں ۔ اس طرح ضلع بھر سے اس سال حج کمیٹی کے ذریعہ عازمین حج کی جملہ تعداد 780 ہے جبکہ خانگی ٹراویل سے سفر حج کیلئے روانہ ہونے والوں کی تعداد علحدہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عازمین حج کی قرعہ اندازی اس ماہ کے آخری ہفتہ میں ممکن ہے ۔ انہوں نے ضلع محبوب نگر کے عازمین حج جو ضلع حج کمیٹی کے ذریعہ درخواستیں داخل کی ہیں اپنے اپنے کورس ضلع حج کمیٹی کے دفتر واقع وقف کامپلکس سے بہ اوقات دفتر حاصل کریں ۔ انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ ضلع محبوب نگر کے عازمین کے کوٹہ میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ تفصیلات کیلئے سیل نمبر پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔ 9985451772 پر یا راست طور پر ذمہ داران حج کمیٹی سے بھی ملاقات کی جاسکتی ہے ۔