ضلع عادل آباد کی سرحدوں پر پولیس کی سخت چوکسی

عادل آباد۔12 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جرائم پیشہ افراد کو 50 ہزار تا ایک لاکھ روپیوں کا پابند ِ مچلکہ بناتے ہوئے انہیں کسی بھی غیرقانونی سرگرمیوں سے باز رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ بات عادل آباد اے ایس پی مسٹر Joel Devis نے مستقر کے ون ٹاؤن میں میڈیا سے مخاطب ہوکر کہی۔ کنیا کماری کے متوطن 2010ء بیاچ سے تعلق رکھنے والے مسٹر Joel Devis نے ضلع میں انتخابی سرگرمیوں کے پیش نظر عوام کو جہاں ایک طرف بے خوف اور آزادانہ حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا، وہیں دوسری طرف ڈیویژن میں غیرسماجی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی غرض سے پولیس کو متحرک کردیا گیا ہے۔ بناء کسی اجازت انتخابی مرحلے کے دوران سیاسی و غیرسیاسی ریالیاں، اجتماعات منعقد کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ پولیس کی جانب سے تاحال 40 کیسیس درج کئے گئے ہیں۔ Jainad منڈل مستقر پر غیرقانونی شراب کی 3,000 باٹلس کو ضبط کرلیا گیا۔ ضلع کی سرحد پر واقع چار چیک پوسٹ میں اضافہ کرتے ہوئے مزید چار عدد چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں۔

لاڈجنگ گیسٹ ہاؤز، دھابہ (ہوٹلس) کے علاوہ اہم شاہراہوں پر پولیس کی جانب سے تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ مجلس بلدیہ عادل آباد میں پرچہ نامزدگی کے پہلے دن ایک فرد کو 196/198 دفعہ کے تحت کیس درج کیا گیا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس مسٹر جویل ڈیوس نے غیرقانونی شراب کی منتقلی، غیرمجاز تقسیم، جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیوں پر عوام کو نظر رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے فون نمبرس 08732226376 یا 9440795005 پر ربط پیدا کرنے کی خواہش کی جبکہ ایک دن قبل مستقر نرمل میں ورنگل زون انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) مسٹر روی گپتا میڈیا سے مخاطب ہوکر سیاسی قائدین کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع عادل آباد کی تینوں سمت مہاراشٹرا سرحد ہونے کے پیش نظر چیک پوسٹ پر سخت تلاشی کا کام انجام دینے پولیس کو ہدایت دی تاکہ پڑوسی ریاست سے غیرسماجی عناصر کے داخلہ کا تدارک کیا جاسکے۔ اس موقع پر ضلع ایس پی مسٹر جی بھوپال نے کہا کہ انتخابات کے پیش نظر 162 جرائم پیشہ افراد کا پابند مچلکہ تحریر کیا جاچکا ہے جبکہ غیرقانونی منتقل کی جانے والی 45,57,500 لاکھ روپیوں کو ضبط کرلیا گیا۔ شراب کی غیرمجاز منتقلی پر 3,750 شراب کی باٹلس جس میں 1,100 دیسی شراب کے باٹلس بھی شامل ہیں، حراست میں لے لئے گئے ہیں۔ کریم نگر رینج ڈی آئی جی مسٹر آر بھیما نائیک، عادل آباد، بیلم پلی اے ایس پی مسٹر Joel Devis، مسٹر بھاسکر بھوشن بھی موجود تھے۔