ضلع عادل آباد کو ہر شعبہ میں ترقی کی راہ پر گامز کرنے کا عزم

عادل آباد11 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کانگریس پارٹی کی جانب سے وزیر اعظم عہدہ کے امیدوار مسٹر راہول گاندھی جاریہ ماہ کی 19 تاریخ کو مستقر عادل آباد کا دورہ کرتے ہوئے ایک عظیم جلسہ مںی عوام سے مخاطب ہوں گے یہ بات عادل آباد حلقہ اسمبلی کانگریس پارٹی امیدوار مسٹر بھارگو دیش پانڈے نے میڈیا سے مخاطب ہوکر کہا ۔ موصوف پارٹی ٹکٹ بی فارم حاصل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنی قیامگاہ آؑمد پر پارٹی کارکنوں میں کافی جوش و خروش کو محسوس کیا گیا جبکہ مسٹر سید وسیم احمد پی سی کوآرڈینیٹر و نائب صدر ضلع مائناریٹی سیل لیاقت خان، احسان اللہ ہاشمی ساجد حسین فیروز خان ،عبدالنعیم ، محمد یوسف نے استقبال کرتے ہوئے بکثرت گلپوشی کی ۔ مسٹر بھاگو رمیش پانڈے نے نمائندہ سیاست محبوب خان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں پائی جاے والی گروپ بندیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے سینئر کانگریس قائد مسٹر سی رامچندر ریڈی کو مکمل تعاون حاصل کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ عادل آباد کی ترقی میں رکاوٹ کی ذمہ داری عادل آباد کے قائدین کو قرار دیتے ہوئے موصوف اپنی کامیابی کے بعد مستقر عادل آباد میں تین بڑے صنعتی ادارے قائم کرے کا جہاں ایک طرف تیقن دیا وہیں دوسری طرف مائناریٹیز طلباء کی خاطر پری میٹرک، پوسٹ میٹرک ہاسٹل عمارت تعمیر ،طالبات کیلئے پالی ٹیکنک کالج، مائناریٹیز طالبات کیلئے خصوصیت کے ساتھ آئی ٹی آ:ی کالج قائم کرنے کو ترجیح دی ۔ کانگریس پارٹی امیدوار نے کانگریس کو ایک سیکولر جماعت ثابت کرتے وہئے فرقہ پرست جماعتوں کو ان کے منصوبہ میں ناکام بنانے کانگریس پارٹی امیدواروں کو منتخب کرتے ہوئے نوجوان قائد مسٹر راہول گاندھی کو وزیر اعظم بنانے عوام سے خواہش کیا۔ 27 سالہ نوجوان مسٹر بھارگورمیش پانڈے نے ٹی آر ایس کو موقع پرست جماعت اور بی ایس پی کی سربراہ محترمہ مایاوتی کو دلت اور برہمن طبقہ میں منافرت پھیلانے والی جماعت قرار دیا۔ کانگریس امیدوار نے عادل آباد کی ترقی کا تذکرہ کرتے ہوئے وٹی واگو پراجکٹ سے پائپ لائن بچھاتے ہوئے عادل آباد کے عوام کو پینے کا پانی فراہم کرنے کا بھی تیقن آیا ۔ بیلا۔جیند منڈل جات کے علاوہ عادل آبادمیں بھی فلٹر بیڈ قائم کرتے ہوئے صاف و شفاف پینے کا پانی فراہم کرنے کا بھی مصمم ادارہ ظاہر کیا ۔ ریاست کے دیگر اضلاع کے بالمقابل عادل آباد کو ہر شنبہ میں ترقی کی سمت گامزن کرتے ہوئے مقامی عوام کو جہاں ایک طرف روزگار کے مواقع فراہم کا تیقن دیا وہیں دوسری طرف عادل آباد کا شمار ایک ترقی یافتہ اضلاع میں شمار کرانے کی ذمہ داری قبول کیا۔ میڈیا سے مخاطب کے اس موقع پر کانگریس کے سینئر قائدین میںمسٹر آر رمیش،سابق کونسلر مسٹر کریم بھائی،عبدالرزاق ،محمد عزیز کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔