ضلع عادل آباد کو خوبصورت بنانے کا عزم

ایچوڑہ ۔ 5 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علحدہ ریاست تلنگانہ کے پہلے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات کے دورہ کے موقع پر ایچوڑہ مستقر پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ ٹی آر ایس قائدین نے اس موقع پر گلپوشی وشال پوشی کی ۔ اس موقع پر وزیر ریاستی برائے جنگلات و ماحولیات جوگو رامنا نے کہا کہ ضلع عادل آباد کو سیاحوں کیلئے خوبصورت و سیاحت کیلئے مرکز توجہ بنایا جائے گا ۔ ضلع عادل آباد کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ علحدہ ریاست تلنگانہ کی جدوجہد میں ضلع عادل آباد میں جو کوشش کی گئی ہے وہ اپنی جگہ علحدہ شناخت رکھتی ہے عنقریب ٹی آر ایس نے اپنے مینو فیسٹو میں جو وعدہ کئے ہیں ان پر صد فیصد عمل کیا جائے گا ۔ اس موقع پر بوتھ حلقہ اسمبلی ایم ایل اے راٹھوڑ باپو راو ، ٹی آر ایس پارٹی ضلع صدر لوکا بھوما ریڈی ، منڈل صدر جی سبھاش ، نائب سرپنچ کرشنا ریڈی ، عبدالرشید ، محمد متین و دیگر ٹی آر ایس قائدین موجود تھے ۔