ضلع عادل آباد میں 26پرچہ نامزدگیوں کا ادخال

عادل آباد۔/5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عادل آباد کے دس اسمبلی اور دو پارلیمانی حلقہ جات میں تین دن کے دوران جملہ 26 پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئیں جن میں پارلیمانی حلقہ کے لئے دو ہیں۔ ابتدائی دو دن کے دوران امیدواروں کی جانب سے پرچہ نامزدگیاں اسمبلی حلقہ جات کیلئے صرف سات داخل کئے گئے جبکہ تیسرے دن جمعہ کو ضلع کے دس اسمبلی حلقہ جات کیلئے 17پرچہ نامزدگی حاصل ہوئے جن میں منچریال، سرپور، خانہ پور میں بالترتیب تین، تین پرچے اور عادل آباد، مدھول میں بالترتیب دو،دو جبکہ چنور، بیلم پلی، آصف آباد، بوتھ میں بالترتیب ایک، ایک پرچہ نامزدگی داخل کیا گیا۔ نرمل حلقہ اسمبلی سے ایک بھی امیدوار اپنا پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا۔ عادل آباد حلقہ اسمبلی اور عادل آباد لوک سبھا حلقہ کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے والوں میں مسٹر رمیش راتھوڑ، مسٹر جوگورامنا، پایل شنکر، محمد رفیق قابل ذکر ہیں۔