گمبھی راؤ پیٹ۔ 22 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ربیع سیزن کے دوران سرسلہ ضلع بھر میں161 دھان کی خریدی کے مراکز قائم کئے جارہے ہیں جہاں کاشت کاروں سے واجبی قیمت کے عوض دھان خریدا جائے گا۔ جوائنٹ کلکٹر سرسلہ شیخ یاسمین باشاہ نے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے اجلاس کو مخاطب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مراکز پر دن کے 24 گھنٹے دھان خریدے بالے کی سہولت دستیاب رہے گی۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ان تمام کاموں کی انجام دہی کیلئے مناسب و ٹھوس اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کے دوسرے یا تیسرے ہفتہ میں ان مراکز کا آغاز عمل میں لایا جائے گا۔ اس اجلاس میں زرعی عہدیدار پدما، ڈی آر ڈی او بی راویندر ، مارکیٹنگ آفیسر محمد شہاب الدین وغیرہ موجود تھے۔