سدی پیٹ۔/28فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سدی پیٹ کے اقلیتی اقامتی اسکولس میں سال 2019-20 کے لئے پانچویں ،چھٹویں، ساتویں اور آٹھویں جماعتوں کی خالی نشستوں کیلئے داخلے جاری ہیں۔ ضلعی اقلیتی بہبود آفیسر جی جیوا رتنم کے بموجب اقلیتی اقامتی اسکول سدی پیٹ ( گرلز ) اور سدی پیٹ ( بوائز ) ، گجویل ( گرلز ) اور گجویل ( بوائز ) ، دوباک ( بوائز) حسن آباد ( گرلز ) انگلش میڈیم اسکولس میں داخلہ کیلئے طلباء و طالبات اپنی پاسپورٹ سائز فوٹو، آدھار کارڈ اور کاسٹ، انکم، ریزیڈینس سرٹیفکیٹس کے علاوہ اپنے والدین کے فون نمبر کی تفصیلات کے ساتھ حکومتی ویب سائٹ www.tmreis.telangana.gov.in پر 25-02-2019 تا 31-03-2019 تک آن لائن درخواستیں داخل کرلیں۔ پانچویں تا آٹھویں جماعتوں کی خالی نشستوں کی تفصیلات کیلئے اقلیتی اقامتی اسکولس اور دفتر اقلیتی بہبود آفیسر، سدی پیٹ سے ربط کرسکت