حیدرآباد۔7جولائی ( سیاست نیوز) کیرالا اور سائبرآباد پولیس مشترکہ آپریشن میں 10کروڑ روپئے مالیتی ڈرگس برآمد کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع رنگاریڈی کے گُنڈی چیرو علاقہ میں واقع ڈرگس کے گوداموں پر آج کیرالا پولیس اور سائبرآباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے دھاوا کرتے ہوئے وہاں سے 15افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ ان دھاؤں میں 10کروڑ روپئے مالیتی ممنوعہ منشیات برآمد کئے گئے ۔ بتایا جاتاہے کہ حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق کیرالا سے ہے جو وہاں سے غیر قانونی طور پر ممنوعہ منشیات منتقل کرتے ہوئے یہاں پر گوداموں میں مال محفوظ رکھا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر کیرالا پولیس نے سائبرآباد پولیس کی مدد سے یہ کارروائی کی ۔