محبوب نگر /4 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جیل اسٹاف انسانی خدمت کے جذبہ کے ساتھ اپنے فرائض انجام دئے ۔ حکومت کی جانب سے فارہم کردہ سہولتوں کو استعمال کرتے ہوئے سماج کی ترقی کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع جیل میں مائنیشن اسٹال کا افتتاح کرنے کے بعد ڈائرکٹر جنرل جیلس مسٹر ونئے کمار سنگھ نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت محکمہ پولیس کو غیر معمولی سہولتیں فراہم کر رہی ہے ۔ مرکزی حکومت کا ’’سوئچ بھارت ‘‘ کے تحت ضلع کی صفائی کا خصوصی لحاظ رکھا جائے ۔ انہوں نے جیل کے عہدیداران اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنی جیلوں کو اپنی بہتر کارکردگی سے ملک بھر میں مثالی بنائیں ۔ ضلع جیل کی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معیار کارکردگی کو 30 فیصد سے بڑھاکر 70 فیصد کی سطح تک لایا جائے ۔ عوام کا احساس ہے کہ ملازمین سرکار تنخواہیں تو پوری اٹھاتے ہیں لیکن فرائض پورے نہیں کرتے ۔ اس دھبہ کو دھونے کیلئے ملازمین لگن اور جستجو کے ساتھ کام کریں ۔ ضلع جیل کی ترقی کیلئے انہیں جو تجاویز وصول ہوئی ہیں وہ زیر غور ہیں اور بہت جلد اس کو پورا کرنے کا انہوں نے تیقن دیا ۔ ڈائرکٹر جنرل نے قیدیوں سے راست بات چیت کی ۔ اس دوران چند قیدیوں نے بتایا کہ ان پر غلط مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ جس پر انہوں نے ایس پی وشوا پرساد کو ہدایت دی کہ وہ تحقیقات ک ریں ۔ ایس پی نے ڈی جی کو واقف کرایا کہ ضمانت دینے والے آگے نہ آنے سے چند قیدیوں کو رہائی نہیں مل سکی ۔ انہوں نے ایس پی کو مشورہ دیا کہ وہ ویلفیر تنظیموں سے اس ضمن میں ربط پیدا کریں ۔ انہوں نے قیدیوں کو مشورہ دیا کہ وہ جیل سے رہائی کے بعد سماج پر بوجھ نہ بنیں ۔ بلکہ اپنے طور پر آمنی کے ذرائع پیدا کریں ۔ ڈائرکٹر جنرل کی آمد پر پولیس نے بھاری بندوبست کیا اور ٹریفک کو بھی قابو میں رکھنے کیلئے اقدامات کئے تھے ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی جی چندر شیکھر ، ایس پی وشوا پرساد ، جیل سپرنٹنڈ۔ٹ سمپت ، جیلر ملاریڈی و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔