جگتیال۔10 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاست میں حکومت کی جانب سے حالیہ دنوں کئے گئے سماجی ‘ معاشی اور قوم کے متعلقہ جامع سروے کی تفصیلات جگتیال ڈیویژن میں کمپیوٹرائزڈ کا کام مکمل ہوچکا ہے ۔ ضلع بھر میں طبقہ واری اور معاشی حالات قوم کے متعلقہ تفصیلات حاصل کرنے کیلئے دیہی سطح سے دس روزہ یعنی 10اکٹوبر سے 19 اکٹوبر تک سروے کا آغاز کیا جارہا ہے اس کیلئے عوام سے تعاون کرنے آر ڈی او جگتیال ایس پدماکر نے خواہش کی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے چیمبر میں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جامع سروے کے موقع پر دی گئی تفصیلات کی تنقیح کا کام مکمل ہوچکا ہے ‘ حاصل کردہ تفصیلات کو دیہی علاقوں کے تمام گرام پنچایت آفسوں کو حکتم کی جانب سے فہرست روانہ کردی گئی ہے ۔ یہ فہرست ہر شعبہ کے وی آر او اور آنگن واڑی ورکرس کے پاس موجود رہیں گی ۔ موضع کے عوام فہرست میں اپنے دیئے گئے تفصیلات کسی قسم کی اونچ نیچ یا کچھ جھوٹ کہا ہے تو اس میں ردوبدل ہو تو ABC3فارم میں اندراج کرتے ہوئے فارم پر انگوٹھے کا نشانہ لگاکر عہدیداروں کے حوالے کریں ۔ انہوں نے درخواست گذاروں سے خواہش کی کہ فارم میں کسی قسم کے ردوبدل کے بعد منتخب کردہ عہدیداران کے حوالے کرتے ہوئے رسید حاصل کریں ‘ اس کا اہم مقصد یہ ہیکہ صحیح جانکاری کے بعد حکومت کی جانب سے دی جانے والی مختلف اسکیمات مستحقین تک پہنچیں ۔ یہ سروے 82دن کا ہوگا ‘ تمام جانچ کے بعد فارم داخل کرنے کی خواہش کی ۔