ضلع ایس پی محبوب نگر ڈی ناگیندر کا آندھراپردیش تبادلہ

محبوب نگر /25 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد آئی اے ایس اور آئی پی ایس آفیسروں کے بٹوارے کے ضمن میں ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈی ناگیندر کو ریاست آندھراپردیش روانہ کیا جائے گا ۔ یہ اقدامات مرکزی حکومت کی ایماء پر کئے جارہے ہیں ۔ جبکہ ضلع کلکٹر شریمتی پریہ درشنی جنہوں نے حال ہی میں ضلع کلکٹر کا عہدہ سنبھالا ہے ضلع کلکٹر برقرار رہیں گی ۔ واضح رہے کہ ضلع کلکٹر کا تعلق تلنگانہ آئی اے ایس کیڈر سے ہے ۔