لبرگہ 4؍اکتوبر(فیاکس ): محمد رفیع الدین قادری کی اطلاع کے بموجب25واں عرس شریف ولی کامل حضرت سید احمد شاہ اکبر شاہ ؒ ضلع احمد نگر( مہاراشٹرا) کے سہ روزہ عرس شریف کی تقاریب زیر نگرانی صوفی باصفا پیر طریقت حضرت شیخ شاہ محمد تاج الدین جنیدی صاحب سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکنؒ گلبرگہ کی نگرانی میں بصد عقیدت و احترام منعقد ہونگی۔ 11؍اکتوبر2014ء م16؍ذی الحجہ1435ھ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب صندل مالی کے مراسم انجام پائیں گے ۔12؍اکتوبر بعد نماز مغرب جشن چراغاں،13؍ذی الحجہ بروز پیر زیارت تقسیم تبرکات ، محترم المقام شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی صاحب المعروف سراج باباخلف اکبر سجادہ نشین شیخ دکن ؒ تمام مراسم عرس شریف انجام دیں گے۔ واضح ہو کہ عرس شریف میں گلبرگہ، یادگیر کے علاوہ احمد نگر، ڈائون، پونہ، ممبئی سمیت پورے مہاراشٹرا سے معتقدین کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے ۔ محب اولیاء سے التماس ہے کہ عرس شریف کے تقاریب میں شریک ہو کر روحانی فیض و برکات حاصل فرمائیں۔ مزید تفصیلات کے لئے مندرجہ ذیل پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ سیدناصر سید بارے09260786257اورذکریا خالد07676769555۔